Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / پراجاوانی پروگرام ، شکایتوں کے ازالہ کی ہدایت : ڈپٹی مئیر

پراجاوانی پروگرام ، شکایتوں کے ازالہ کی ہدایت : ڈپٹی مئیر

حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( آئی این این) : جی ایچ ایم سی ہیڈکوارٹرس میں پیر کو پراجاوانی پروگرام منعقد ہوا جس میں ڈپٹی مئیر بابا فصیح الدین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شہریوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی شکایتوں کی سماعت کی اور بعد ازاں عہدیداروں کو شکایتوں کی یکسوئی کی ہدایت دی ۔ قبل ازیں فصیح الدین نے جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس میں مختلف ہیڈس آف ڈپارٹمنٹس کا دورہ کیا اور جی ایچ ایم سی کے مختلف شعبوں کی کارکردگی سے واقفیت حاصل کی ۔ اس دوران جی ایچ ایم سی اسٹاف سے ملاقات بھی کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT