Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پراجکٹس کیلئے اراضی کے حصول میں سرعت پیدا کریں

پراجکٹس کیلئے اراضی کے حصول میں سرعت پیدا کریں

کریم نگر 19 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کی اولین ترجیح آبپاشی کی عاجلانہ فراہمی کے مقصد سے اور پراجکٹس کے حصول کے کاموں میں تیزی پیدا کریں۔ پراجکٹس کی تعمیر جلد مکمل کرنے ریاستی فینانس و سیول سپلائز محکمہ کے وزیر ایٹالہ راجندر نے کہا۔ چہارشنبہ رات دیر گئے کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں اراکین اسمبلی، ریونیو، آبپاشی، آر اینڈ بی محکمہ کے عہدیداران کے ساتھ پراجکٹس کے لئے اراضی کا حصول، آر اینڈ آر کے ترقیاتی کاموں پر جائزہ اجلاس میں وزیر نے کہاکہ ضلع کلکٹر کے زیراہتمام مسلسل جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ 70 فیصد سے زیادہ مسائل کی یکسوئی کی گئی۔ جہاں کہیں پر رکاوٹیں ہوں یا کٹھن مسائل کو حکومت کے ذریعہ یکسوئی کے لئے آج جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ وزیر نے انکشاف کیا۔ ریاست کے تمام اضلاع کے مقابلے ضلع کریم نگر کو سب سے پہلے آبپاشی کے ثمرات کریم نگر ضلع کو حاصل ہوں گے۔ اب تک ہی ایس آر ایس پی کے ذریعہ نصف ضلع کو آبپاشی کی فراہمی ہوگی۔ پرانہیتا چیوڑلہ، مڈمانیر، ایلم پلی کے کام زیر ترقی ہیں۔ وزیر نے بیان کیا۔ مڈ مانیر میں اس سال 3 ٹی ایم سی آبی ذخیرہ کرنے کا نشانہ طے کیا گیا۔ ضرورت کے مطابق گوراویلی، گنڈی پلی کی مقدار میں اضافہ کیا جائے گا۔ مڈمانیر، ایلم پلی، متعلق ماباقی مسائل کو ایک یا دو مہینوں اور دیگر پراجکٹس کے مسائل 4 تا 5 مہینوں میں مکمل کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ جہاں پر کٹھن مسئلہ درپیش ہے وہاں کے رکن اسمبلی کے تعاون سے مسئلہ کی یکسوئی کرنے اور عہدیداران مسائل کی یکسوئی میں عوام کی بھلائی کو ملحوظ رکھیں۔ دلالوں اور درمیانی افراد، دخل اندازی نہ اور بدعنوانی نہ اور عہدیداران پراجکٹس کے کاموں میں سرعت پیدا کرنے عہدیداران جی توڑ محنت کرکے کریم نگر کو اول مقام پر لانے وزیر نے خواہش کی۔ اس جائزہ اجلاس میں گورنمنٹ چیف وہپ کے ایشور، ضلع پریشد چیرپرسن تلا اوما، پداپلی پارلیمانی رکن بالکا سمن، ضلع کلکٹر نیتو پرساد، کریم نگر چپہ ڈنڈی کورٹلہ ، راما گنڈم، پداپلی، منتھنی، حسن آباد، اراکین اسمبلی گنگولا کملاکر، پی شوبھا، ودیا ساگر راؤ، سوما دایو ستیہ نارائنا، داسری منوہر ریڈی، پی مدھوکر، وی ستیش کمار، اسپیشل کلکٹر وینکٹیشورلو، اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر اے ناگیندر ، آر ڈی اوز اسپیشل ڈپٹی کلکٹر آر اینڈ بی، آبپاشی، ہاؤزنگ محکمہ کے عہدیداران و دیگر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT