Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / پراجکٹس کی تیز تر تکمیل پر زور

پراجکٹس کی تیز تر تکمیل پر زور

جنرل منیجر ایس سی آر کا اعلیٰ سطح اجلاس میں کام کی پیشرفت کا جائزہ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( آئی این این ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر رویندرا گپتا نے آج ریل نیلائم سکندرآباد میں اس اعلیٰ سطح اجلاس میں تمام جاریہ نیو لائن ، ڈبلنگ اور الیکٹریفیکیشن پراجکٹس میں پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ اجلاس میں سکندرآباد ، حیدرآباد ، وجئے واڑہ ، گنٹور ، گنتکل و ناندیڑ ڈیویژنس کے ڈیویژنل ریلوے منیجرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس بھی کی گئی ۔ جنرل منیجر نے ساوتھ سنٹرل ریلوے میں جاریہ تمام پراجکٹس کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور کاموں کو شیڈول کے مطابق مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اس اجلاس میں رویندرا گپتا کو ایس سی آر نیٹ ورک پر آر وی اینے ایل کاموں کی پیشرفت سے واقف کروایا گیا ۔ جس میں ایم ایم ٹی ایس فیز II شامل ہے ۔ ایم ایم ٹی ایس فیز II پراجکٹ کے بارے میں رویندرا گپتا کو بتایا گیا کہ کام تیزی سے جاری ہے اور تمام پانچ اسٹریچس میں کام میں بیک وقت پیشرفت ہورہی ہے ۔ ایم ایم ٹی ایس فیز II پراجکٹ کے بڑے برجس مکمل ہوگئے ہیں اور ارتھ ورک بھی 86 فیصد مکمل ہوگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT