Sunday , May 28 2017
Home / شہر کی خبریں / پراجیکٹس پر عمل آوری کا روڈ میاپ تیار کیا جائے ‘ راجیو شرما

پراجیکٹس پر عمل آوری کا روڈ میاپ تیار کیا جائے ‘ راجیو شرما

حیدرآباد 24 ڈسمبر ( این ایس ایس ) حکومت تلنگانہ کے مشیر اعلی ڈاکٹر راجیو شرما نے آج مختلف اہم پراجیکٹس کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور انہوں نے صنعتوں و تجارت کے محکمہ جات کی کارکردگی کا بھی اعلی سطح کے اجلاس میں جائزہ لیا ۔ اجلاس میں صنعت و تجارت کے پرنسپل سکریٹری اروند کمار ‘ سی ایم او کے اڈیشنل پرنسپل سکریٹری شانتی کماری ‘ نائب صدر نشین و مینیجنگ ڈائرکٹر ہینڈی کرافٹس ڈیولپمنٹ کارپوریشن شیلجا رامیار وغیرہ شریک تھے ۔ مشیر اعلی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مختلف پراجیکٹس پر عمل آوری کا روڈ میاپ تیار کریں۔ انہوں نے تجویز کیا کہ ہر پراجیکٹ کیلئے ایک وقت مقرر کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے مختلف پراجیکٹس کے سلسلہ میں اب تک ہوئی پیشرفت کا بھی عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیا اور عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT