Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / پراسرار طور پر لاپتہ دو افراد کی نعشیں برآمد

پراسرار طور پر لاپتہ دو افراد کی نعشیں برآمد

حیدرآباد ۔ /19 اگست (سیاست نیوز) کیسرا اور سرور نگر پولیس نے پراسرارطور پر لاپتہ دو افراد کی نعشوں کو تالابوں سے برآمد کرلیا ہے جو گزشتہ 30 دنوں سے گھر واپس نہیں آئے تھے ۔ کیرا پولیس کے مطابق 31 سالہ خلیل باشاہ جو پیشہ سے مزدور تھا کیرا میں رہتا تھا ۔ /16 اگست کے دن سے یہ شخص پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا اور اس کی گمشدگی کی شکایت بھی پولیس میں کروائی گئی تھی ۔ ایک اطلاع پر کیرا پولیس نے رامیل تالاب سے ایک نعش کو برآمد کرلیا اور اس کی شناخت خلیل باشاہ کی حیثیت سے کرلی گئی جبکہ دوسرے اس طرح کے واقعہ میں سرور نگر پولیس نے  20 سالہ سائی کمار کی نعش کو سرور نگر تالاب سے برآمد کرلیا جو /16 اگست سے لاپتہ ہوگیا تھا ۔ پولیس کے مطابق کمار گوشہ محل علاقہ کا ساکن تھا شراب کے نشہ کا عادی تھا اور پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT