Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / پراعتماد کے کے آر کا آج پونے سے دلچسپ مقابلہ متوقع

پراعتماد کے کے آر کا آج پونے سے دلچسپ مقابلہ متوقع

پونے ۔25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )انڈین پریمیئر لیگ میں کمال کی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی کولکتہ نائٹ رائڈرس کل یہاں رائزنگ پونے سوپرجائنٹس کو اسی کے گھر میں شکست دے کر اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھنے کے مقصد سے اترے گی۔دو مرتبہ کی چیمپئن کے کے آر نے اپنے گزشتہ مقابلے میں زبردست کھیل دکھاتے ہوئے ویراٹ کوہلی کی اسٹار کھلاڑیوں سے لیس رائل چیلنجرز بنگلور کو82  رنوں کے فرق سے شکست دی  تو وہیں پونے نے بھی اپنا گزشتہ میچ بڑے ہی دلچسپ انداز میں ممبئی انڈینس کو صرف تین رنز سے شکست دے کر جیتا تھا۔ نشیب و فراز سے گزرنے کے بعد اب پونے سات میں سے چار میچ جیت کر فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے تو وہیں کے کے آر پانچ میچ جیت کر دوسرے نمبر پر ہے ۔گوتم گمبھیر کی کپتانی میں خطابی ہیٹ ٹرک کی طرف رواں کولکتہ ، بنگلور کو اس آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے کم 49 کے اسکور پر ڈھیر کرکے سرخیاں میں ہے۔ کوہلی، اے بی ڈی ولیرس اور کرس گیل جیسے دھماکو بیٹسمینوں کی ٹیم بنگلور کو اس نے ایڈن گارڈنس پرکبھی نہ بھولنے والی شکست دی  اور اس کے بعد کے کے آر کے حوصلے اور بھی بلند ہوئے ہیں۔ وہیں پونے نے سر فہرست دو مرتبہ کی چمپئن ممبئی کو جیت کی پٹری سے اتار دیا ہے ۔ ممبئی کو اسی کے میدان پر محض تین رنوں سے شکست دے کر کپتان اسٹیون اسمتھ کی پونے بھی اب پر اعتماد دکھائی دے رہی ہے اور بیٹنگ اور بولنگ کے لحاظ سے بھی وہ کافی متوازن دکھائی دے رہی ہے ۔ پونے نے گزشتہ میچ میں ممبئی کو161 رنوں کا ہدف دیا تھا جو اس کے بہترین بیٹسمینوں کے لئے مشکل نہیں تھا لیکن بین اسٹوکس، جے دیو انادکٹ، ڈینیل کرسٹین، واشنگٹن سندر اور عمران طاہر جیسے بولروں  نے آخری وقت تک جدوجہد کرتے ہوئے ٹیم کو قریبی جیت دلا دی۔ اجنکیا رہانے ، راہل ترپاٹھی، کپتان اسمتھ، اسٹوکس اور مہندر سنگھ دھونی بیٹنگ شعبہ  کے مضبوط کھلاڑی ہیں۔ اسمتھ چھ میچوں میں44.80 کی اوسط سے 224  رنز بنا کر ٹاپ اسکورر ہیں جبکہ مڈل آرڈر میں منوج تیواری کا کردار بھی اہم ہے ۔ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر دھونی کا تجربہ بھی پونے کے لیے کافی کام آ رہا ہے اور کولکتہ کے خلاف ان کا کردار اہم رہے گا۔کارکردگی کے لحاظ سے کولکتہ نے اب تک اپنے کھیل میں کافی تسلسل دکھایا ہے اور بنگلور کے خلاف اس کا میچ سب کے لئے یادگار رہا ۔کپتان گمبھیر، اوپننگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے سنیل نارائن، منیش پانڈے رابن اتھپا، یوسف پٹھان اور سوریہ کمار یادو پر رن بنانے کی ذمہ داری رہے گی۔ کے کے آر کے پاس اوپننگ اور مڈل آرڈر میں اچھے بیٹسمینس ہیں اور ان کھلاڑیوں نے گزشتہ میچوں میں اپنی اہمیت ثابت کی ہے ۔ پانڈے سات میچوں میں260  رن بنا کر ٹیم کے ٹاپ اسکورر ہیں اور گمبھیر 243 رن کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور وہ مسلسل اچھا کھیل دکھا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT