Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / پرانا شہر امن و بھائی چارہ کا گہوارہ

پرانا شہر امن و بھائی چارہ کا گہوارہ

عید و تہوار سے قبل پولیس چوکس : ڈی سی پی ساؤتھ زون
محمد علیم الدین
حیدرآباد۔22ستمبر ۔’’ میرا پرانا شہر امن کا مرکز ہے اور ان کے بھائی چارہ اور امن کو کوئی نہیں بگاڑ سکتا ‘‘ ۔ یہ الفاظ کسی سیاسی قائد یا مذہبی رہنما کے نہیں بلکہ امن و سلامتی کے ذمہ دار ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساؤتھ زون ستیہ نارائنا کے ہیں ۔ انہوں نے آج ایک پروگرام کے بعد ان خیالات کا اظہار کیا ۔ عام طور پر عید و تہواروں کے موقع پر علاقہ کے روڈی عناصر کو پابند کردیا جاتا ہے یا تو پھر انہیں عید و تہوار پولیس اسٹیشنوں میں گذارنی پڑتی ہے ۔ ایسے حساس موقع پر پولیس اپنی چوکسی میں اضافہ کرتے ہوئے روڈی عناصر کو عملاً نظر بند کردیتی ہے ۔ تاہم ساؤتھ زون پولیس نے انوکھا اقدام کرتے ہوئے 146 روڈی شیٹرس کی ہسٹری  شیٹ کو برخواست کردیا اور بڑے پیمانے پر انہیں راحت فراہم کرتے ہوئے انہیں سرٹیفیکٹ بھی جاری کردیا تاکہ مستقبل میں انہیں کوئی پریشانی نہ ہو ۔ ساؤتھ زون پولیس کا یہ اقدام کافی اہمیت کا حامل سمجھا جارہا  ہے ۔ اس خصوص میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساؤتھ زون ستیہ نارائنا نے ’’سیاست ‘‘  سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایسے روڈی شیٹرس کی شیٹ کو برخواست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 15سال اور اس سے زائد عرصہ سے موجود  ہسٹری شیٹس کو بند کردیا گیا اور ایسے افراد کو اہمیت دی گئی جن کے 10سال سے کوئی مجرمانہ سرگرمیاں نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی پیدائشی مجرم نہیں ہوتا تاہم ان میں اکثریت ایسے افراد کی ہے جو غربت کا شکار ہیں ‘ جان بوجھ کر سونچی سمجھی پالیسی  کے تحت انہوں نے جرم نہیں کیا بلکہ غلطی سے ان سے جرم سرزد ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ پرانا شہر کے چاروں ڈیویژنس چارمینار ‘ فلک نما ‘ میر چوک اور سنتوش نگر میں کل 1371 روڈی سیٹرس پائے جاتے ہیں ۔جن میں 801 ایک مشتبہ روڈی شیٹرس اور 570روڈی شیٹرس ہیں جن میں 146 کی روڈی شیٹ بند کردی گئی ۔ ان میں 35کی کونسل روڈی شیٹس  ہیں جو فرقہ وارانہ واقعات اور فسادات کے وقت کھولی گئی ۔ ڈی سی پی نے اپنے ہاتھوں سے بندکردہ  روڈی شیٹرس کو سرٹیفیکٹس حوالے کیا تاہم انہوں نے بتایا کہ آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رہیں گے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ کہ اگر بند کردہ روڈی شیٹ میں دوبارہ کوئی روڈی شیٹر کسی واقعہ میں ملوث پایا جاتا ہے تو فوری اس کی روڈی شیٹ کھولی جائے گی اور اسے سخت انجام کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

TOPPOPULARRECENT