Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / پرانا شہر میں جی ایچ ایم سی کمشنرکا اچانک دورہ

پرانا شہر میں جی ایچ ایم سی کمشنرکا اچانک دورہ

اسٹاف اور عوام سے بات چیت، عہدیداروں کو ہدایت

حیدرآباد ۔ 5 مارچ (آئی این این) چارمینار کے قریب سردارمحل میں واقع جی ایچ ایم سی کے ساؤتھ زون آفس کا کمشنر جی ایچ ایم سی ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے اچانک دورہ کیا۔ کمشنر کے ہمراہ سینئر عہدیداروں نے ساری عمارت کے ہر ایک شعبہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے سٹیزن سرویس سنٹر کا بھی معائنہ کیا اور شہریوں سے بات کرتے ہوئے معلومات حاصل کیں۔ معائنہ کے دوران کمشنر نے دیکھا کہ قدیم فائلوں اور ناکارہ فرنیچر کا انبار موجود ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ترجیحی بنیاد پر اس کی صفائی کریں۔ جناردھن ریڈی نے اسٹاف سے دریافت کیا کہ آیا وہ صداقتنامہ پیدائش و اموات کی اجرائی میں رہنما خطوط پر کابند ہیں یا نہیں۔ کمشنر نے 5 روپئے میں لنچ اسکیم کا پرانا پل پر معائنہ کیا اور غذا کے معیار کے تعلق سے استفادہ کنندہ سے معلومات حاصل کیں۔ کمشنر نے جیاء گوڑہ مسلخ واقع رام سنگھ پور کے علاوہ مغل کا نالہ کا بھی دورہ کیا جہاں کچرے کا انبار موجود تھا۔ انہوں نے اندرون تین یوم اس کی نکاسی اور صفائی کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ چوڑی بازار، انیمل کیر سنٹر کا بھی انہوں نے دورہ کیا۔ ساؤتھ زون کمشنر سرینواس ریڈی، چیف انجینئر امتیاز احمد، چیف ویٹرنری آفیسر وینکٹیشور ریڈی اور دیگر سینئر عہدیدار اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT