Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / پرانا شہر میں مختلف کھیلوں کے مقابلے

پرانا شہر میں مختلف کھیلوں کے مقابلے

حیدرآباد 14 اگست (راست) حیدرآباد ڈسٹرکٹ گیمس فیڈریشن کی جانب سے بنڈلہ گوڑہ و بہادر  پورہ منڈل کے طلباء و طالبات کیلئے مختلف کھیل کے مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس ضمن میں ایک میٹنگ آج ڈپٹی ڈی ای او بنڈلہ گوڑہ منڈل مسٹر ڈی ایلیا کی صدارت میں گورنمنٹ ہائی اسکول فلک نما میں تمام پرائیویٹ و گورنمنٹ اسکولس کے مقابلوں پی ای ٹی و پی ڈی کے ساتھ منعقد ہوئی جس میں سہ روزہ تفصیل پیش کی گئی ۔ اس موقع پر مسٹر ایم ایشور فزیکل ڈائرکٹر و انچارج نے اہلیتی فارم کی خانہ پُری کے بارے میں اور پروگرام کا شیڈول پیش کیا ۔ مسٹر سید خواجہ اسمعیل ذبیح الدین ‘فزیکل ڈائرکٹر ‘گورنمنٹ اسکول عیدی بازار نے پروگرام کی نگرانی کی اور تمام اسکولس انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ان مقابلے جات میں زیادہ سے زیادہ طلباء و طالبات کی شرکت کو یقینی بنائے تا کہ پرانا شہر حیدرآباد کے طلباء و طالبات کو ضلع و ریاستی سطح کے مقابلے جات میں حصہ لینے کا موقع فراہم ہو ۔ ان مقابلے جات میں اس بار کبڈی‘ کھوکھو‘ اور والی بال قابل ذکر ہے ۔ مقابلے جات میںحصہ لینے کیلئے اسکول ہیڈ ماسٹر سے مصدقہ اکڑی فارم 22 اگست 2015 تک اسکول گیمس فیڈریشن کے دفتر یا ڈپٹی ای او بنڈلہ گوڑہ پر داخل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9848439858, 9908313957 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT