Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / پرانہیتا چیوڑلہ پراجکٹ کے ڈیزائن میں تبدیلی کے خلاف انتباہ

پرانہیتا چیوڑلہ پراجکٹ کے ڈیزائن میں تبدیلی کے خلاف انتباہ

کسانوں کے ساتھ احتجاج میں شدت پیدا کرنے کی دھمکی ، سی پی آئی قائد سی وینکٹ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ اسٹیٹ سی پی آئی سکریٹری وینکٹ ریڈی نے کہا کہ مرکز سے پرانہیتا چیوڑلہ پراجکٹ پر اجازت کے حصول کے بعد اس کے ڈیزائن میں تبدیلی کو مضحکہ خیز قرار دیا ۔ وہ آج یہاں ٹی آر ایس حکومت کے ڈیزائن میں تبدیلی کے خلاف منظم کردہ دھرنا کیمپ سے مخاطب تھے ۔ اس موقع پر وینکٹ ریڈی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قبل ازیں منظورہ ڈیزائن کے مطابق ملٹی پرپوز پراجکٹ کو تعمیر کریں ۔ سی پی آئی تلنگانہ اسٹیٹ کے سکریٹری نے کہا کہ پرانہیتا چیوڑلہ پراجکٹ ضلع رنگاریڈی کے عوام کا ایک دیرینہ خواب ہے انہوں نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا کہ اگر پراجکٹ کے ڈیزائن میں تبدیلی عمل میں لائی جائے تو مستقبل میں ضلع رنگاریڈی کی عوام پانی سے محروم ہوجائیں گے ۔ سی وینکٹ ریڈی نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس معاملہ میں مداخلت کرتے ہوئے انصاف کریں اور ضلع کی عوام کو پانی کی سربراہی سے محروم نہ رکھیں ۔ سی پی آئی کے قائد نے تلنگانہ کی ٹی آر ایس حکومت کو انتباہ دیا کہ اگر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اپنے فیصلہ سے دستبرداری میں ناکام ہوجائیں گے تو وہ کسانوں کے ساتھ احتجاج میں شدت پیدا کریں گے ۔ اس تقریب سے سی پی آئی ڈسٹرکٹ کمیٹی سکریٹری بالا ملیش کے علاوہ متعلقہ حلقہ کے پارٹی انچارج اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT