Tuesday , April 25 2017
Home / جرائم و حادثات / پرانی کرنسی نوٹ بدلنے کا دھوکہ دینے والا گروہ گرفتار

پرانی کرنسی نوٹ بدلنے کا دھوکہ دینے والا گروہ گرفتار

حیدرآباد 5مارچ (سیاست ڈاٹ کام )آندھراپردیش کے شہر وجے واڑہ میں ٹاسک فورس نے 40فیصد قیمت پر پرانی کرنسی نوٹ بدلنے کا دھوکہ دینے والے ایک گروہ کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے تقریباََ سات لاکھ 40ہزار روپیہ کے پرانے کرنسی نوٹ ،دو موٹر بائیک اور ایک کارکو ضبط کرلیاہے ۔ پولیس کے مطابق وجے واڑہ سے تعلق رکھنے والے دس افراد پرانے کرنسی نوٹس کے بدلے نئی کرنسی تبدیل کرنے کی کوشش کررہے تھے اوروہ لوگوں سے پرانی ایک لاکھ روپیہ کرنسی نوٹ کے بدلے میں 40ہزار روپیہ کی نئی کرنسی دینے کی کوشش کررہے تھے جس پر پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے انہیں گرفتارکرلیا اور ان کے خلاف معاملہ درج کر تے ہوئے مزید جانچ شروع کردی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹاسک فور س نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کے افراد کی باتوں میں نہ آئیں کیوں کہ آر بی آئی نے پرانے کرنسی نوٹ پر امتناع عائد کیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT