Sunday , June 25 2017
Home / جرائم و حادثات / پرانے شہر میں اخلاق سوز واقعہ ‘ شوہر اور ساس گرفتار

پرانے شہر میں اخلاق سوز واقعہ ‘ شوہر اور ساس گرفتار

حیدرآباد 13 مارچ (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ حافظ بابا نگر میں پیش آئے ایک اخلاق سوز واقعہ میں ایک شخص اور اُس کی ماں کو پولیس نے گرفتار کرلیا جس نے اپنی بیوی کو دوست سے ناجائز تعلقات قائم کرنے مجبور کردیا تھا۔ اس شرمناک واقعہ میں ساس نے بھی مبینہ طور پر اہم رول ادا کیا۔ تفصیلات کے بموجب 21 سالہ خاتون ساکن حافظ بابا نگر کی شادی 15 اپریل 2016 ء کو اُسی علاقہ کے رہنے والے محمد سلیم الدین سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد سلیم آسٹریلیا چلا گیا تھا۔ واپسی کے بعد وہ اپنی بیوی سے غیر فطری جسمانی تعلقات قائم کرتے ہوئے اُسے اپنے دوست چاند پاشاہ کی خواہش کی تکمیل کرنے پر زبردستی کررہا تھا۔ سلیم کی ماں نور جہاں بیگم بھی مبینہ طور پر اپنے بیٹے کا ساتھ دیتے ہوئے گھناؤنی حرکت میں ملوث رہی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس مسٹر وی ستیہ نارائنا نے بتایا کہ 5 مارچ کو سلیم الدین اور چاند پاشاہ خاتون کے بیڈ روم جبراً داخل ہوکر اُسے بے ہوشی کی دوا ملی ہوئی کولڈ ڈرنک پلائی جس کے نتیجہ میں خاتون بیہوش ہوگئی۔ اس موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے چاند پاشاہ نے خاتون کی شوہر کی موجو دگی میں عصمت ریزی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون کو سلیم الدین، اُس کی ماں نور جہاں بیگم اور دیگر سسرالی رشتہ دار مزید جہیز کے لئے ہراساں کیا کرتے تھے اور بیوی کی جانب سے شوہر کے غیر فطری عمل اور غیر مرد سے تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرنے کی اطلاع دی تھی لیکن وہ خاموش تماشائی بنے رہے۔ پولیس کنچن باغ نے محمد سلیم الدین اور اُس کی ماں نور جہاں بیگم کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت گرفتار کرلیا ہے جبکہ اِس گھناؤنی حرکت میں ملوث چاند پاشاہ ہنوز مفرور ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT