Thursday , June 29 2017
Home / شہر کی خبریں / پرانے شہر میں بلاوقفہ برقی سربراہی کی مساعی

پرانے شہر میں بلاوقفہ برقی سربراہی کی مساعی

سب اسٹیشنس اور ٹرانسفارمرس کی مرمت، سپرنٹنڈنگ انجینئر آنند کا بیان
حیدرآباد۔12مارچ (سیاست نیوز) پرانے شہر میں بلا وقفہ برقی سربراہی کو جاری رکھنے کیلئے مسلسل اقدامات کئے جا رہے ہیں اور بیشتر سب اسٹیشنس اور ٹرانسفارمرس کے مرمتی کاموں کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ مسٹر آنند سپرنٹنڈنگ انجنیئر ساؤتھ زون نے بتایا کہ پرانے شہر میں معیاری برقی کی سربراہی بالخصوص موسم گرما کے دوران برقی سربراہی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو اس کے لئے کاروائی کی جا رہی اور مسلسل نگہداشت و مرمت کا عمل جاری رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ساؤتھ زون کے کسی بھی حصہ میں کوئی خلل پیدا ہوتا ہے تو ایسی صور ت میں فوری مطلع کرنے پر برقی بحال کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ مسٹر آنند نے کہا کہ تمام سرکلس کو اس بات کی ہدایت دیدی گئی ہے کہ وہ موسم گرما کے دوران کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں اور اگر کسی بھی علاقہ میں مرمتی کاموں کے نہ ہونے کے سبب برقی سربراہی متاثر ہونے کا خدشہ ہے تو ان کے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوںنے بتایا کہ موسم گرما کے دوران برقی کی طلب میں ہونے والے اضافہ کو دیکھتے ہوئے سربراہی نظام کی نگہداشت کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔جاریہ موسم گرما کے دوران ساؤتھ سرکل سے برقی منقطع ہونے کی شکایات کے متعلق بتایا کہ گذشتہ برس کے اعتبار سے اس مرتبہ سربراہی نظام میں بہتری پیدا ہوئی ہے۔مسٹر آنند نے کہا کہ دوپہر اور صبح کی اولین ساعتوں کے علاوہ رات دیر گئے بھی موسم گرما کے دوران برقی کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے جس کے سبب سربراہی میں خلل پیدا ہوتا ہے اور کسی بھی مقام پرآنے والی خرابی کی صورت میں بحالی تک عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان مشکلات کو دیکھتے ہوئے اس مرتبہ موسم گرما کے شدت اختیار کرنے سے قبل نگہداشت و مرمت کے تمام کاموں کو مکمل کرنے کے اقدامات کئے گئے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ جاریہ موسم گرما کے دوران عوام کو تکالیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔مسٹر آنند نے کہا کہ پرانے شہر میں فیوز آف کال کی خدمات کو بہتربنانے کے ساتھ ساتھ عملہ کو متحرک رہنے کی ہدایت دی گئی ہے اور رات کے اوقات میں ہنگامی خدمات کے لئے مستعد و چوکس رہنے کا پابند بنایا گیا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہونے کی توقع ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT