Friday , July 28 2017
Home / Top Stories / پرانے شہر میں تعلیمی رجحان میں اضافہ پر اظہار خوشنودی

پرانے شہر میں تعلیمی رجحان میں اضافہ پر اظہار خوشنودی

سیاست ٹیربل آئی ٹی میں طالبہ کا داخلہ ، جناب زاہد علی خاں و بنڈارو دتاتریہ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( دکن نیوز ) : مرکزی حکومت تعلیمی میدان میں ملک گیر سطح پر منصوبہ بندی کی ہے تاکہ نوجوانوں و طلباء کو بہتر سے بہتر تعلیم و روزگار فراہم ہوسکے ۔ ’ بیٹی بچاؤ اور بیٹی پڑھاؤ ‘ اسکیم کے تحت ملک گیر سطح پر حکومت جو کام انجام دے رہی ہے اس کے لیے عوام کی دلچسپی کا ہونا بھی بے حد ضروری ہے تاکہ ان کا مستقبل سنور سکے ۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر بنڈارو دتاتریہ مرکزی وزیر مملکت برائے لیبر و روزگار حکومت ہند نے کرسٹل مشن اسکول ( یاقوت پورہ ) کی سالانہ تقریب سے کیا ۔ جو اندرا پریہ درشنی آڈیٹوریم باغ عامہ میں منعقد ہوئی ۔ محترمہ عائشہ جبین پرنسپل کرسٹل مشن اسکول اور محمد جمال الدین وسیم چیرمین اسکول نے خیر مقدم کیا ۔ جناب بنڈارو دتاتریہ نے سیاست کی جانب سے کی جانے والی تعلیمی ، سماجی ، فلاحی خدمات کے ساتھ طلباء و نوجوانوں کو روزگار سے منسلک کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ اس کی سراہنا کی اس ادارہ کی شب و روز محنت ہے کہ آج تعلیم کا شعور بیدار ہونے کے ساتھ وہ قابل ہوتے ہوئے روزگار کو مستحکم کررہے ہیں ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے پرانے شہر میں لڑکے اور لڑکیوں کی تعلیم کی طرف آمادگی و رجحان کے اضافہ پر خوشنودی کا اظہار کیا اور کہا کہ لڑکیاں تعلیمی میدان میں اگر آتی جائیں گی تو توقع ہے کہ وہ اپنی نسل کو بہتر کرسکے ۔ انہوں نے سیاست کی جانب سے ایک غریب لڑکی کو آئی آئی ٹی میں 22 واں رینک ملنے پر جو تعاون کیا جس کی وجہ سے وہ مستقبل میں ماہانہ ایک لاکھ سے زیادہ یافت کما سکے گی جن کے والد گھڑی کا کاروبار کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر کی تربیت ، مہندی ڈیزائن کی تربیت اور لڑکے و لڑکیوں کو سہاگ کی نعمت سے مالا مال کرنے کے لیے دوبہ دو ملاقات پروگرام اور کئی طرح کے پروگرامس و تربیت دی جارہی ہے تاکہ ان کا معاشی موقف مستحکم ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ طلباء تعلیمی میدان میں محنتیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے ملک ہی نہیں بیرون ممالک میں انہیں روزگار مل رہا ہے ۔ مسٹر جی رمیش انسپکٹر آف پولیس رین بازار نے کہا کہ تعلیم کے ذریعہ ہی طلباء کا مستقبل مستحکم ہوسکے گا ۔ محترمہ عائشہ جبین نے کہا کہ مسلسل 9 سال سے کرسٹل مشن اسکول ملت اسلامیہ کے نونہالوں کو تعلیم سے جوڑنے کے لیے سرگرم عمل ہے ۔ ویسے بچہ کے لیے گھر کے بعد اسکول ہی اس کی شخصیت میں نکھار پیدا کرتا ہے ۔ اس موقع پر طلبہ نے کراٹے ، کلچرل پروگرام ، ڈانس ، سبق آموز ڈرامے پیش کیے ۔ ان مقابلوں میں نرسری تا دسویں جماعت کے طلبہ نے حصہ لیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT