Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / پرانے شہر میں تعمیراتی ، ترقیاتی کاموں کی قلعی کھل گئی

پرانے شہر میں تعمیراتی ، ترقیاتی کاموں کی قلعی کھل گئی

حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : پرانے شہر حیدرآباد میں تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کے بلند بانگ دعوؤں کی منہ بولتی تصویر دیکھ کر عوام خود اندازہ کرسکتے ہیں کے ان کے منتخبہ نمائندے کہاں تک مسائل کی یکسوئی کررہے ہیں جب کہ نشیمن نگر تالاب کٹہ میں فصیل سے متصل رکھی ہوئی کچرا کنڈیاں لبریز ہوگئی ہیں حتی کہ اس راستے پر کچرا پھیل گیا ہے مقامی عوام نے بتایا کہ تقریبا 10 دن کا عرصہ ہوگیا تاہم محکمہ بلدیہ کا عملہ اس طرف اپنی توجہ مبذول نہیں کیا ۔ مقامی عوام نے اپنے منتخب کردہ نمائندوں کی لاپرواہی اور کارستانی کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ سابقہ کارپوریٹر مجلس اپنی 5 سالہ میعاد میں ایک دفعہ بھی اس علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے مسائل کو سماعت نہیں کیا ۔ اس موقع پر چند خواتین نے کہا کہ گذشتہ کم و بیش دو دہوں سے سارے علاقے کا یہی حال ہے ۔ جناب سلطان مرزا صدر چنچلم ڈیویژن ویلفیر سوسائٹی نے کہا کہ وہ سارے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کمشنر بلدیہ کو تصاویر کے ساتھ سارے مسائل پر مبنی ایک تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے اور اس کی عاجلانہ یکسوئی کے لیے جنگی خطوط پر کارروائی چلانے کا مطالبہ کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT