Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / پرانے شہر میں سربراہی آب کا جائزہ

پرانے شہر میں سربراہی آب کا جائزہ

حیدرآباد۔/13 اپریل، ( سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر ایم دانا کشور نے پرانے شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی سربراہی کا جائزہ لیا۔ انجن باؤلی چوراستہ تا وٹے پلی دخائر آب کے قریب کرشنا مرحلہ اول کے 1200 ایم ایم ڈآیا پائپ لائین بچھانے کے کاموں کا بھی جائزہ لیا ۔ انہوں نے بی بی کا چشمہ ، اچی ریڈی نگر، مدینہ کالونی، فاروق نگر، فاطمہ نگر، پردہ گیٹ، بنگلہ دیش گلی کے علاقوں میں سربراہی آب کے تعلق سے جانکاری حاصل کی ۔ انہوں نے جنرل منیجر کو ہدایت دی کہ وہ وٹے پلی ذخیرہ آب کی صفائی کے کام میں تیزی لائیں اور ڈرینج کے ابل پڑنے کے کی شکایات سے نمٹنے کیلئے ایرٹیکمشین کو فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

بھارت ماتا کی جئے ریمارک پر رام دیو پر مقدمہ
حیدرآباد۔/13اپریل، ( سیاست نیوز ) یوگا گرو رام دیو جنہوں نے کہا تھا کہ بھارت ماتا کی جئے کا نعرہ نہ لگانے والے لاکھوں افراد کی گردنیں کاٹ دوں گا۔ حیدرآباد پولیس نے آج ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ درسگاہ جہاد و شہادت کے کارکن اور میڈیکل کالج اسٹوڈنٹ محمد بن عمر کی شکایت پر ایک کیس درج رجسٹر کرلیا گیا ہے۔ دفعہ 295کے تحت کیس درج کرتے ہوئے پولیس نے مذہبی جذبات کو دانستہ طور پر ٹھیس پہونچانے کا ملزم قرار دیا ہے۔ محمد بن عمر نے اپنی شکایت میں کہا کہ یو ٹیوب پر ایک ویڈیو دیکھا ہے جس میں رام دیو شہریوں کو خاص کر ایک مخصوص طبقہ کے افراد کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر پولیس ایم سرینواس راؤ نے کہا کہ ہم اس شکایت پر جائزہ لے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT