Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / پرانے شہر میں فروٹی کے استعمال کے بعد تین بچے علیل

پرانے شہر میں فروٹی کے استعمال کے بعد تین بچے علیل

حیدرآباد ۔ 12؍ جون ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے اندرانگر تاڑبن علاقہ میں سافٹ ڈرنگ فروٹی کے استعمال کے بعد تین بچے علیل ہوگئے ۔ انہیں فوری ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ۔ محمد عبدالعظیم کے تین بچوں نے مقامی دوکان سے فروٹی خریدی تھی جس کے استعمال کے آدھے گھنٹے کے بعد اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی ۔ ایک سالہ محمد ارحان ‘ تین سالہ محمد فیضان اور چار سالہ محمد اذان کو قئے ہونے لگی اور طبیعت خراب ہوگئی انہیں فوری جہاں نما کے فرح ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ۔ ایک بچہ کی حالت تشویش ناک بتائی گئی تھی لیکن ابتدائی طبی امداد کے بعد تمام بچوں کی حالت بہتر ہوگئی ۔ والد کے شکایت پر کالا پتھر پولیس نے دوکان مالک محمد حسن الدین کو حراست میں لے کر دوکان مہر بند کر دیااور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT