Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پرانے شہر میں نئے برقی سب اسٹیشنس کی تعمیرکا منصوبہ، مقامات کی نشاندہی

پرانے شہر میں نئے برقی سب اسٹیشنس کی تعمیرکا منصوبہ، مقامات کی نشاندہی

حیدرآباد 23 فروری (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد حدود میں برقی کنکشنس کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر نئے برقی سب اسٹیشن کی تعمیر کے لئے ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل اقدامات کرے گی۔ بالخصوص ساؤتھ زون حیدرآباد حدود میں 15 نئے برقی سب اسٹیشن قائم کرنے اراضی کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اندرون ایک ماہ برقی سب اسٹیشن کے تعمیری کام شروع کرنے جیسے منصوبے تیار کرلئے گئے ہیں۔ ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ چندرائن گٹہ، مادنا پیٹ، اروندتی کالونی، کنچن باغ، ملک پیٹ، تیگل کنٹہ علاقوں میں چار 132/11kv ، ایک 220/11kv سب اسٹیشن کے ساتھ دس 33/11kv سب اسٹیشن کے لئے ساؤتھ زون ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل عہدیداروں نے منصوبہ جات مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ تمام تر منظوریاں بھی حاصل کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب تک 132/11kv کے 4 انڈور برقی سب اسٹیشن قائم کرنے کے لئے مکمل طور پر منظوریاں حاصل ہوچکی ہیں۔ جبکہ ساؤتھ زون حدود میں اب تک ہی 26 سب اسٹیشن پائے جاتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ نئے تعمیر کئے جانے والے برقی سب اسٹیشن انڈور سب اسٹیشن کی طرز پر لائے جائیں گے۔ ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل ساؤتھ زون حیدرآباد کے عہدیداروں کے مطابق انڈور برقی سب اسٹیشن کی تعمیر کی لاگت میں کچھ حد تک اضافہ بھی ہو تو کم اراضی پر یہ سب اسٹیشن قائم کرنے کے لئے مواقع پائے جاتے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT