Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / پرانے شہر میں کانگریس کے بہتر مظاہرہ پر سونیا گاندھی کو رپورٹ پیش

پرانے شہر میں کانگریس کے بہتر مظاہرہ پر سونیا گاندھی کو رپورٹ پیش

پارٹی ہائی کمان سے شیخ عبداللہ سہیل ، محمد غوث، ساجد شریف اور دیگر کی ملاقات، ہرممکنہ تعاون کا تیقن
حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری (سیاست نیوز) صدر کانگریس مسز سونیا گاندھی نے حیدرآباد بالخصوص پرانے شہر میں کانگریس کے احیاء اور پارٹی کے استحکام کے بارے میں شیخ عبداللہ سہیل ، محمد غوث اور ساجد شریف کے علاوہ دوسروں سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے فرقہ پرستی کے خلاف کانگریس کو آہنی دیوار بناکر کام کرتے ہوئے عوام کے دلوں میں مقام بنانے کا مشورہ دیااور پارٹی سرگرمیوں کیلئے مکمل تعاون پیش کرنے کا تیقن دیا۔ کانگریس ہائی کمان کی جانب سے طلب کرنے پر دہلی پہونچنے والے صدر گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر شیخ عبداللہ سہیل پرانا پل ڈیویژن کے کانگریس امیدوار مسٹر محمد غوث دبیر پورہ ڈیویژن کے کانگریس امیدوار مسٹر ساجد شریف کانگریس کے سینئر قائد مسٹر وجئے کمار نائیڈو اور جنرل سکریٹری گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس کمیٹی مسٹر سید نظام الدین نے آج 10 جن پتھ پہونچ کر کانگریس کی صدر مسز سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔ مسٹر شیخ عبداللہ سہیل نے اپنے ساتھی قائدین کا پارٹی سے تعارف کرایا ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات پر تفصیلی بات چیت کی۔ پرانے شہر میں کانگریس کے بہتر مظاہرے پر تحریری رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے پرانے شہر میں داخل ہونے سے مجلس کی غنڈہ گردی کا عوام میں جو ڈر و خوف تھا ، وہ بڑی حد تک دور ہوگیا ہے ۔ کانگریس پارٹی پرانے شہر میں شعور بیدار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ حکمران ٹی آر ایس اور مجلس نے ایک دوسرے سے ساز باز کرتے ہوئے دولت ، طاقت اور سرکاری مشنری کا بیجا استعمال کرتے ہوئے کامیاب ہوئی ہے ، مگر پرانے شہر میں مجلس کو ووٹوں کے تناسب سے نقصان پہونچا ہے ۔ 2014 ء کے عام انتخابات کے بہ نسبت جی ایچ ایم سی انتخابات میں مجلس کو تقریباً ایک لاکھ ووٹوں سے محروم ہونا پڑا ہے۔ اسمبلی حلقہ چارمینار میں مجلس کو 8060 ووٹوں کا اسمبلی حلقہ چندرائن گٹہ میں 17,253 ووٹوں، اسمبلی حلقہ بہادر پورہ میں 10,986 ووٹوں کا اسمبلی حلقہ نامپلی میں 8,976 اور اسمبلی حلقہ ملک پیٹ میں 23,361 ووٹوں کا نقصان ہوا ہے ۔(سلسلہ صفحہ6پر)

TOPPOPULARRECENT