Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / پرانے شہر میں 67 بچہ مزدوروں کو بچالیا گیا

پرانے شہر میں 67 بچہ مزدوروں کو بچالیا گیا

 

حیدرآباد /31 جولائی ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ ساؤتھ زون میں آپریشن مکان کے تحت 67 بچہ مزدوروں کو آماد کروایا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس فلک نما مسٹر عبدالباری نے بتایا کہ ساؤتھ زون میں آپریشن مکان کے تحت لڑکوں کو جن میں بالغ اور نابالغ شامل ہیں ۔ انہیں آزاد کروایا گیا اور ریڈی جناسگم ہال میں رکھا گیا ۔ بچہ مزدوری کے خلاف پولیس کی مہم میں شدت پیدا کردی گئی ہے خاص کر پرانے شہر میں بچہ مزدوری کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔جہاں ڈی سی پی ساؤتھ زون مسٹر ستیہ نارائنا نے ان کی کونسلنگ کی اور بعد ازاں چائیلڈ لیبر آفیسر کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT