Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / پرانے شہر کے عوام بھی میٹرو ریل کے حامی

پرانے شہر کے عوام بھی میٹرو ریل کے حامی

مفاد پرستوں کی وجہ سے ترقیات مسدود ، ریفرنڈم کا مطالبہ
حیدرآباد۔11جولائی(سیاست نیوز)کل ہند مسلم سنگم نے پرانے شہر میں میٹروریل کی تنصیبات کے لئے ریفرنڈم کرانے کا حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے اس کا بات کا دعویٰ کیا کہ پرانے شہر کی صد فیصد آبادی میٹروریل کی حمایت میںہے اور صرف کچھ مفاد پرست لوگ جو پرانے شہر کی عوام کو پسماندگی میںہی رکھنا چاہتے ہیں انہیںہرگز یہ بات منظور نہیں ہے پرانے شہر کے لوگ بھی میٹرو ریل سے آنے والی ترقی کاحصہ بنیں ۔ آج یہاں حمایت نگر میںکل ہند مسلم سنگم کے دفتر میںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر سنگم مرزا یوسف بیگ نے کہاکہ پرانے شہر میںمیٹرو ریل کی تعمیرات پر مشتمل تجاویز یکسر نذ رانداز کردئے جارہے ہیںجبکہ پرانے شہر میںمیٹروریل کی آمد سے عوام کا کافی فائدہ ممکن ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ حیدرآباد میںبین الاقوامی شہرت یافتہ سیاحتی مقامات پرانے شہر میںہی ہیں اس کے علاوہ پرانا شہر حیدرآباد ایک بڑے تجارتی مراکز میںتبدیل ہورہا ہے اور ایسے میںمیٹروریل کو پرانے شہر میںآنے سے روکنا گویا پرانے شہر کی عوام کو ترقی سے روکنے کے مماثل ہے۔ جناب مرزا یوسف بیگ نے دعوی کے ساتھ کہاکہ اگر پرانے شہر کی عوام سے رائے حاصل کی جائے تو یقینی طور پر یہاں کی عوام شہر میںمیٹر و ریل کی حمایت کا اعلان کریگی ۔ جنرل سکریٹری کل ہند مسلم سنگم جناب نعیم اللہ شریف نے میڈیا کو بتایا کہ ایک مخصوص طبقہ نہیںچاہتا کہ پرانے شہر میںمیٹرو ریل کا کام شروع کیاجائے ۔انہو ںنے کہاکہ پرانے شہر کے مرکزی مقامات سے اگر میٹرو ریل گذرتی ہے تو وہاں پر یقینا ترقی ہوگی اور پرانے شہر کی عوام کی معاشی پسماندگی دور ہوگی جو ان مفادپرست افراد کی تشویش کا سب سے بڑا سبب ہے۔جناب نعیم اللہ شریف نے کہاکہ قدیم شہر اصل حیدرآباد ہے جس کی ترقی سب سے پہلے ہونا چاہئے تھا مگر ماضی سے ہی حکمرانوں جماعتیں پرانے شہر کی ترقی کے لئے غیرسنجیدہ رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر اقبال جاوید نے اور جنا ب انور اقبال نے میڈیا کے ذریعہ حکومت تلنگانہ بالخصوص ریاستی وزیر کے ٹی راما رائو سے مطالبہ کیاکہ پرانے شہر کی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے یہاں پر میٹرو ریل کی شروعات ضروری ہے او رحکومت کو چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکومت ہمارے مطالبات کو نذر انداز کرتی ہے تو ہم پرانے شہر میںمیٹروریل کی تعمیرات شروع کرنے کے متعلق باضابطہ مہم کی شروعات عمل میںلائیں گے۔ جناب ہاشم خان خالد بھی اس موقع پر موجو دتھے۔

TOPPOPULARRECENT