Monday , June 26 2017
Home / جرائم و حادثات / پرانے نوٹوں کا ریاکٹ بے نقاب 3.48 کروڑ برآمد

پرانے نوٹوں کا ریاکٹ بے نقاب 3.48 کروڑ برآمد

حیدرآباد۔ 11 جون (سیاست نیوز) شہر میں تنسیخ شدہ کرنسی کی تبدیلی کے ایک اور ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے ٹاسک فورس پولیس نے 3 کروڑ 48 لاکھ روپئے برآمد کرلئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ریاکٹ کا سرغنہ سافٹ ویر ملازم پی وجئے راؤ ہے جس کا تعلق آندھرا پردیش سے ضلع بھیماورم سے ہے۔ وجئے نے اپنے قریبی دوست بھاسکر راجو سے ربط پیدا کیا اور بتایا کہ اس کے پاس دو کروڑ 75 لاکھ روپئے مالیتی پرانی کرنسی موجود ہے اور اس کی تبدیل کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ وجئے نے اپنے پرانے دوستوں نوین، وینکٹیشور راؤ، ستیہ نارائنا، ناگراجو، سبرامنیم اور اشوک سے بھی کرنسی کی تبدیلی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اسی دوران وجئے کے دوست وینکٹ راؤ نے اس کے دیگر دوستوں جی سریش کمار ، ایم کمارا سوامی، وی وینکٹ ریڈی ، سی ایچ ونود کمار اور آر سرینواس نے بھی 73 لاکھ روپئے مالیتی کرنسی کی تبدیلی کا منصوبہ تیار ہے۔ مذکورہ افراد نے جملہ 3 کروڑ 48 لاکھ روپئے تنسیخ شدہ کرنسی کیلئے کوشش کررہے تھے کہ ٹاسک فورس پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے پرانی کرنسی برآمد کرلی اور انہیں ایس آر نگر پولیس کے حوالے کردیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT