Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / پرانے نوٹوں کی تبدیلی کیلئے سہولتیں ، جھلکیاں

پرانے نوٹوں کی تبدیلی کیلئے سہولتیں ، جھلکیاں

نئی دہلی ۔ /8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کی جانب سے 1000 اور 500 روپئے کے نوٹوں کے چلن کو بند کردینے کے اعلان کے بعد بعض رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں جو شہریوں کو اپنی رقم تبدیل کرانے میں آسانی ہوگی ۔
آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران
سرکاری دواخانوں میں 500 اور 1000 روپئے کے نوٹوں کو بلوں کی ادائیگی کی شکل میں قبول کئے جائیں گے ۔
ریلوے ، سرکاری بسوں اور ایرپورٹس کے ایرلائینز کاؤنٹرس پر بھی ٹکٹوں کی خریدی کیلئے پرانے نوٹس قبول کئے جائیں گے ۔
پٹرول ، ڈیزل اور گیس اسٹیشنوں پر بھی پرانے نوٹوں کو قبول کیا جائے گا ۔
ریاستی یا مرکزی حکومت کے مجاز کردہ کنزیومرس کوآپریٹیو اسٹورس پر بھی نوٹ قبول کئے جائیں گے ۔
ریاستی حکومت کے ملک بوتھس پر بھی نوٹ قابل قبول ہوں گے ۔
شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں بھی پرانے نوٹ چلیں گے ۔
پرانے نوٹوں کی تبدیلی کے سلسلے میں عوام اپنی رقم بینکوں یا پوسٹ آفس اکاؤنٹس میں /10 نومبر سے /30 ڈسمبر 2016 ء تک بغیر کسی حد کے جمع کراسکتے ہیں ۔
بینکس سے رقم نکالنے کی حد ایک دن کیلئے 10 ہزار روپئے ہوگی اور زیادہ سے زیادہ ایک ہفتہ کے دوران 20 ہزار روپئے نکالے جاسکتے ہیں ۔ بعد کے دنوںمیں رقم کی حد میں اضافہ کیا جائے گا ۔
/9 اور /10 نومبر کو اے ٹی ایمس کام نہیں کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT