Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / پرانے نوٹوں کی ڈپازٹآر بی آئی سخت قواعد سے دستبردار

پرانے نوٹوں کی ڈپازٹآر بی آئی سخت قواعد سے دستبردار

ممبئی ۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے 30 ڈسمبر تک 5000 روپئے سے زائد منسوخ شدہ نوٹوں کو بینک میں ڈپازٹ کرنے کے مسئلہ پر مقررہ قواعد پر مختلف گوشوں سے کی جانے والی سخت تنقیدوں کے پیش نظر آج ’’یوٹرن‘‘ لیتے ہوئے یہ واضح کردیا کہ کھاتے ’’آپ کے گاہک کو جانئے‘‘ قاعدہ کے مطابق ہیں تو اس صورت میں ایک مرتبہ یا متعدد مرتبہ رقم ڈپازٹ کرنے پر کوئی سوالات نہیں کئے جائیں گے۔ ایسے کسٹمرس سے بینک عہدیدار یہ سوال بھی نہیں کریں گے کہ قبل ازیں پرانے نوٹ ڈپازٹت کرنے میں وہ کیوں ناکام ہوگئے تھے۔ وزیرفینانس ارون جیٹلی کی جانب سے کل رات یہ تیقن دیئے جانے کے بعد آر بی آئی نے آج باضابطہ طور پر یہ اعلان کیا ہے۔ تاہم غیر ’’کے وائی سی‘‘ اکاؤنٹس پر منسوخ شدہ نوٹوں کے ڈپازٹ کیلئے آر بی آئی کی طرف سے 19 ڈسمبر کو نافذ کردہ سخت قواعد کا اطلاق ہوگا۔ سخت قوانین پر مختلف گوشوں سے کی جانے والی تنقیدوں کے بعد یہ راحت دی گئی ہے۔ بعض گوشوں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیرفینانس نے عوام سے کہا تھا کہ پرانے نوٹ ڈپازٹ کرنے کیلئے 30 ڈسمبر تک مہلت دی گئی ہے چنانچہ صارفین کو اپنی رقومات جمع کرنے کیلئے بینکوں پر ٹوٹ پڑنے سے گریز کرنا چاہئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT