Thursday , March 23 2017
Home / ہندوستان / پرانے 500 اور 1000 روپئے کے نوٹوں میں

پرانے 500 اور 1000 روپئے کے نوٹوں میں

پی ایم جی کے وائی کیلئے 30 ڈسمبر تک ادائیگی کی اجازت
نئی دہلی ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ انکم ٹیکس نے آج کہا کہ اب منسوخ شدہ 500 روپئے اور 1000 روپئے کے نوٹس 30 ڈسمبر تک ٹیکس سے بچنے پر معافی کی اسکیم کے تحت انکشاف کے نتیجہ میں عائد کردہ ٹیکس کی ادائیگی کیلئے استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ حکومت نے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا 2016ء کے ٹیکسوں کی ادائیگی اور سرمایہ کاری کا نظام پیش کیا ہے جس کے تحت جو افراد غیرمحسوب نقد رقم کا معافی کی اسکیم کے تحت انکشاف کرچکے ہیں، انہیں بے قصور قرار دیئے  جانے کیلئے اپنی غیرمحسوب دولت کا 50 فیصد بطور ٹیکس، جرمانہ اور سرچارج ادا کرنا ہے باقی 25 فیصد بغیر سود کا ڈپازٹ برائے چار سال ہوگا۔ اس رقم پر عائد ٹیکس کی رقم 500 اور 1000 روپئے کے پرانے نوٹوں کے تحت 30 ڈسمبر 2016ء تک محکمہ انکم ٹیکس کو ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ پی ایم جی کے وائی اسکیم کا آغاز 17 ڈسمبر 2016ء کو ہوا تھا اور لوگوں کو 21 مارچ 2017ء تک بینک میں غیرمحسوب دولت ڈپازٹ کروانے اور اس کا انکشاف کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ٹیکس سرچارج اور جرمانے کی ادائیگی چالان آئی ٹی این ایس ۔ 287 کے ذریعہ کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ایک سرکاری بیان کے بموجب اعلیٰ مالیتی کرنسی نوٹوں کی 8 نومبر کو تنسیخ کے بعد حکومت نے ممنوعہ کرنسی کے بینک کھاتوں میں 30 ڈسمبر تک ڈپازٹ کرنے کی اجازت دی ہے۔ اس رقم کا ایک چوتھائی نقد ڈپازٹ کیا جاسکے گا اور اس پر سود کی شرح عائد نہیں ہوگی۔ باقی 25 فیصد ڈپازٹ انفرادی بینک کھاتوں میں جمع کردی جائے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT