Sunday , July 23 2017
Home / شہر کی خبریں / پراویڈنٹ فنڈ میں 1.1 کروڑ نئے ارکان کا اندراج : دتاتریہ

پراویڈنٹ فنڈ میں 1.1 کروڑ نئے ارکان کا اندراج : دتاتریہ

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : محنت کش طبقہ کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کے مقصد سے ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن ( ای پی ایف او ) نے جاریہ سال یکم جنوری سے 30 جون تک خصوصی مہم کے دوران 20 ہزار یونٹس کے 1.1 کروڑ نئے ارکان کا اندراج کروایا ۔ مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ لیبر و روزگار بنڈارو دتاتریہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ای پی ایف او نے پہلی مرتبہ معافی اسکیم کا اعلان کیا اور یہ کامیاب رہی ۔ اسی طرح 1.2 کروڑ ارکان کا 97 ہزار یونٹس سے ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن ( ای ایس آئی سی ) میں اندراج کیا گیا ۔ ای پی ایف او ارکان کی جملہ تعداد اب 5.4 کروڑ اور جملہ یونٹس ( تجارتی اداروں ) کی تعداد 6.2 لاکھ ہوگئی ہے ۔ اسی طرح ای ایس آئی سی ارکان کی تعداد 3.3 کروڑ ہوگئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند ماہ میں ای پی ایف او اور ای ایس آئی سی اسکیمات کو آنگن واڑی ورکرس اور بتدریج آشا ورکرس اور مڈ ڈے میل ورکرس تک توسیع دی جائے گی ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT