Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / پراپرٹی شو، خریدی کیلئے جوش و خروش

پراپرٹی شو، خریدی کیلئے جوش و خروش

حیدرآباد 8 مئی (سیاست نیوز) پشپا گارڈن چیتنیا پوری میں منعقد ہوئے دو روزہ پراپرٹی شو 2016 ء میں مکان پلاٹ یا فلیٹ کی خریدی سے دلچسپی رکھنے والے خاندانوں نے کافی دلچسپی دکھائی۔ برسیل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والے سرکردہ اداروں نے پراپرٹی شو میں اپنے اسٹالس لگائے تھے جہاں دستیاب وینچرس سے عوام کو واقف کرایا گیا۔ عوام مختلف ہاؤزنگ کمپنیوں، انٹریرر ڈیزائنرس اور قومیائے بینکس کی طرف سے فراہم کی گئی اطلاعات پر مطمئن نظر آئے۔ چند کمپنیوں نے مکانات اور فلیٹس کے علاوہ اپارٹمنٹس کی تعمیر سے متعلق پلان سے واقف کرایا۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے بھی پراپرٹی شو میں اپنا اسٹال لگایا تھا جہاں بینک کی طرف سے فراہم کئے جانے والے قرضوں کی سہولت سے واقف کرایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT