Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے والوں کے لیے انعامات

پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے والوں کے لیے انعامات

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( این ایس ایس ) : جی ایچ ایم سی نے پراپرٹی ٹیکس ، ٹریڈ لائسنس فیس 31 جولائی سے قبل ادا کرنے والوں کیلے 50,000 روپئے نقد انعام کا اعلان کیا ہے ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے بتایا کہ ہر سال یکم اگست کو قرعہ اندازی ہوگی اور جائیداد ٹیکس و بقایا جات ادا کرنے والوں کو ایوارڈس دئیے جائیں گے ۔ بمپر انعام 50 ہزار روپئے ، انعام اول 25000 روپئے ، انعام دوم 12,500 روپئے دو افراد کیلئے اور انعام سوم 5000 روپئے 5 افراد کیلئے ، چوتھا انعام 2500 روپئے 10 افراد کیلئے اور 1000 روپئے کے ترغیبی انعامات 75 افراد کو دئیے جائیں گے ۔ اگر کوئی پراپرٹی ٹیکس ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ آن لائن ادا کرے تو اسے چارجس سے استثنیٰ دیا جائیگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT