Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / پراپرٹی ٹیکس میں 10 تا 30 فیصد کے اضافہ کی تیاری

پراپرٹی ٹیکس میں 10 تا 30 فیصد کے اضافہ کی تیاری

پہلے مرحلہ میں 35 شہری بلدیات پر عمل ، 14 سال بعد نئی منصوبہ بندی
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ کے شہری علاقوں میں 14 برسوں کے وقفہ کے بعد پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کی تیاری کی جائے گی۔ اضافہ کے سلسلہ میں تجویز جنوری 2015 ء سے حکومت کے پاس زیر التواء ہے۔ تاہم حکومت نے مختلف انتخابات اور مجالس مقامی انتخابات کے سبب اس تجویز کو منظوری نہیں دی ۔ اب جبکہ انتخابات ختم ہوچکے ہیں، حکومت تجویز پر عمل آوری کا منصوبہ رکھتی ہیں۔ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے اس مسئلہ پر مشاورت کیلئے میونسپل کارپوریشنوں اور میونسپلٹیز کے کمشنرس اور صدورنشین کا اجلاس طلب کیا ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ 10 تا 30 فیصد تک ہوسکتا ہے اور یہ کارپوریشنوں اور میونسپلٹیز کیلئے الگ الگ ہوگا۔ پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ اس وقت ناگزیر ہوگیا جب ریاست کی تمام مجالس مقامی نے حکومت کو واقف کرایا کہ موجودہ آمدنی کی بنیاد پر وہ کام نہیں کرپائیں گے۔ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر ضرورتوں کے لئے موجودہ آمدنی ناکافی ہے۔ توقع ہے کہ پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ پہلے مرحلہ میں 35 شہری بلدیات میں کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT