Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / پراچنڈا کو مودی کی مبارکباد مدد کا تیقن ،دورہ ٔہند کی دعوت

پراچنڈا کو مودی کی مبارکباد مدد کا تیقن ،دورہ ٔہند کی دعوت

نئی دہلی ۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج نیپال کے نومنتخب وزیراعظم پشپا کمل داہل (پراچنڈا) سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے مبارکباد دی اور کہا ہندوستان کی طرف سے بھرپور مدد کا یقین دلایا۔ وزیراعظم مودی نے ٹیلیفونی بات چیت کے دوران پراچنڈا کو دورہ ہند کی دعوت بھی دی۔ بعدازاں مودی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’منتخب وزیراعظم پشپا کمال داہل ’پراچنڈا‘ جی سے بات کی اور انہیں مبارکباد دیا ہوں۔ انہیں ہماری بھرپور تائید و مدد کا یقین دلاتے ہوئے دورہ ہند کی دعوت بھی دی گئی ہے‘‘۔ پراچنڈا کے انتخاب پر ہندوستان کی خوشی کی ایک وجہ بھی ہے کیونکہ اس ہمالیائی ملک سے سبکدوش وزیراعظم کے پی شرما اولی کے دور میں ہندوستان کے تعلقات زیادہ خوشگوار نہیں تھے۔ پراچنڈا بھی اگرچہ مخالفین موقف رکھتے ہیں لیکن اب انہوں نے اپنا موقف نرم کر لیا ہے۔ ہند اور نیپال کے درمیان تعلقات میں حالیہ کشیدگی کے بعد ہمالیائی ریاست میں قیادت کی تبدیلی پر ہندوستان نے اطمینان کی سانس لیتے ہوئے تعلقات میں مثبت تبدیلی کی توقع ظاہر کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT