Wednesday , September 20 2017
Home / تفریح / پربھاس کو بالی ووڈ میں لانچ کریں گے: کرن جوہر

پربھاس کو بالی ووڈ میں لانچ کریں گے: کرن جوہر

ممبئی، 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) بالی وڈ کے جانے مانے فلم ساز کرن جوہر جنوبی ہند کی فلموں کے سوپر اسٹار پربھاس کو لانچ کر سکتے ہیں۔کرن جوہر بالی ووڈ میں ہمیشہ نئے فنکاروں کو لانچ کرتے رہے ہیں اور ایسا خیال ہے کہ وہ ’باہوبلی‘ کے شہرت یافتہ اداکار پربھاس سے کافی متاثر ہیں ۔ انہوں نے طے کیا ہے کہ وہ پربھاس کو اب بالی وڈ میں کسی بڑی فلم میں لانچ کریں گے ۔کرن کو لگتا ہے کہ پربھاس میں ہندی فلم کے ہیرو والی ساری خصوصیات موجود ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ وہ بالی ووڈ کی ایک بڑی فلم کے ساتھ لانچنگ کے مستحق ہیں۔ یہاں تک کہ انہوں نے اس بارے میں ڈائریکٹر راجامولی سے بھی بات چیت کی ہے کہ وہ پربھاس سے اس بارے میں گفتگو کریں۔ایسا مانا جا رہا ہے کہ خود پربھاس کی فی الحال ہندی فلموں میں آنے کی بہت زیادہ خواہش نہیں ہے ۔ لہذا جب ’باہوبلی‘ فلم کا پہلا حصہ ریلیز ہوا تو اس کے بعد ہی ان کے پاس بالی وڈ کی فلموں کے آفر آنے لگے تھے لیکن خود پربھاس نے اس کے لیے حامی نہیں بھری تھی، کیونکہ اس وقت وہ مکمل توجہ دوسرے حصے پر دے رہے تھے۔
لیکن اب ان کے پاس بھی وقت ہے اور وہ نئی فلموں کی تلاش میں ہیں۔
ایسے میں یہ ممکن ہے کہ وہ اس آفر پر غور کریں۔کہا جا رہا ہے کہ کرن انہیں کسی ایسے بڑے پروجیکٹ میں لانچ کرنا چاہتے ہیں جس کی کہانی افسانوی موضوع پر مبنی ہو۔

TOPPOPULARRECENT