Sunday , October 22 2017
Home / تفریح / پربھاس کی اگلی فلم ساہو میں اروند سوامی بنے ویلن

پربھاس کی اگلی فلم ساہو میں اروند سوامی بنے ویلن

اس سال کی سوپر ہٹ فلم باہوبلی 2 کے بعد اگر سب کی نظریں پربھاس کی اگلی فلم ’’ساہو‘‘ پر ٹکی ہوئی ہیں یووی کریشن بینر پر بننے جارہی اس فلم کا ڈائرکشن سجیت ورما کررہے ہیں۔ اس فلم کو تین زبانوں تلگو، تمل، و ہندی میں بنایا جارہا ہے۔ ریلیز کئے ٹیزر نے شائقین کی بے چینی بڑھادی ہے۔ اب اس سے جڑی ایک اور خبر سے عوام کی خوشی دوگنی ہوگئی ہے۔ وہ یہ کہ فلم میں ویلن کے رول میں اروند سوامی نظر آئیں گے جنہوں نے پچھلے سال کی سوپر ہٹ فلم ’’دھواں‘‘ میں ویلن کا کردار نبھایا تھا جس میں ان کے کام کی تعریف ہوئی تھی۔ اس میں ان کا کردار ایک اسٹائلش ویلن کا تھا۔

 

سونو سود بھی ہیرو بننا چاہتے ہیں
سوپر ہٹ فلم اروندھتی میں ویلن کے کردار سے شائقین میں خاص پہچان بناچکے ہیں۔ سونو سود اس کے بعد جولائی بجی گاڈو، ایک نرنجن جیسی فلموں میں ویلن کے کردار کو مختلف انداز میں نبھاکر سونو سود نے کچھ ہی وقت میں ٹالی ووڈ میں اسٹائلش ویلن کا مقام حاصل کرلیا ہے۔ کچھ برسوں سے بالی ووڈ میں بھی سونو سود اپنی اداکاری کے ذریعہ شائقین کے بہت قریب ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں سونو سود نے افراد خاندان کے ساتھ تروپتی بھی گئے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ڈائرکٹر تری وکرم سرینواس کے علاوہ پوری جگناتھ مجھے ہیرو کے طور پر موقع دیں گے تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔ اب سونو سود کے من کی بات کونسا ڈائرکٹر پہلے سنے گا اور کون انہیں ہیرو کے کردار میں پہلا موقع دے گا وہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

TOPPOPULARRECENT