Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / پرتشدد حالات سے نمٹنے پر حکومت ہریانہ کی ستائش

پرتشدد حالات سے نمٹنے پر حکومت ہریانہ کی ستائش

نئی دہلی ۔ 4 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا ہے کہ ہریانہ میں بی جے پی حکومت نے حالیہ جاٹ برادری کی تحریک تحفظات کے دوران حالات سے بہتر طریقہ پر نمٹا ہے ۔ میڈیا کے نمائندوں نے جب یہ دریافت کیا کہ منوہر کتھر حکومت آیا تشدد پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی تھی جس کے نتیجہ میں 30 افراد ہلاک اور کروڑہا روپئے کی املاک کو نقصان پہنچا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے حالات سے نمٹنے کے لیے ممکنہ اقدامات کئے تاہم انہوں نے مرتھال میں دہلی ۔ امبالہ شاہراہ کے قریب جاٹ کوٹ ایجی ٹیشن کے دوران خواتین کی عصمت ریزی کے الزامات پر تبصرہ سے انکار کردیا اور کہا کہ امن و قانون کی برقراری ریاستی حکومت کا معاملہ ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ تحفظات کی فراہمی کے مطالبہ پر جاٹ برادری کے پرتشدد احتجاج کے دوران 30 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ پولیس نے 713 ایف آئی آر درج کر کے 133 افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور حکومت ہریانہ نے سونپت کے قریب خواتین کی عصمت ریزی کی شکایات کی تحقیقات کے لیے 3 خاتون عہدیداروں بشمول ایک ڈی آئی جی پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی

TOPPOPULARRECENT