Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / پرتھوی ۔ II کی کامیاب آزمائشی پرواز

پرتھوی ۔ II کی کامیاب آزمائشی پرواز

بلسور (اڈیشہ) 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج اپنے اولین دیسی ساختہ پرتھوی ۔ II میزائیل کی آزمائشی پرواز کی جو 500 تا 1000 کیلو گرام وار ہیڈس منتقل کرنے کے قابل ہے۔ یہ آزمائشی پرواز ٹسٹ رینج چاندی پور سے فوج کی جانب سے کی گئی میزائیل کی یہ آزمائشی پرواز ایک موبائیل لانچر کے ذریعہ کی گئی۔ انٹیگریٹیڈ ٹسٹ رینج سے 10 بجے دن میزائیل داغا گیا۔ اِس میزائیل میں 350 کیلو میٹر تک وار کرنے کی صلاحیت ہے۔ سطح سے سطح پر وار کرنے والے پرتھوی۔ II نے ترقی یافتہ تحریکی رہنمایانہ نظام موجود ہے جو ہدف پر وار کرنے کے لئے اِس کی پرواز کے راستے کا تعین کرتا ہے۔ آزمائش کے بارے میں معلومات کا تجزیہ کیا جارہا ہے کیوں کہ اِسے خاص طور پر دفاعی افواج کی کمان کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ ایک میزائیل میزائیلوں کے ذخیرہ سے من مانے طور پر منتخب کیا گیا تھا اور داغنے کی تمام سرگرمیاں سائنسدانوں کے زیرنگرانی انجام دی گئیں۔ یہ ایک تربیتی مشق بھی تھی۔ محکمہ دفاع کے ایک سائنسداں کے بموجب ڈی آر ڈی او کے راڈارس پر میزائیل کی پرواز کی نگرانی کی جارہی تھی۔

TOPPOPULARRECENT