Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / پرتھ ٹسٹ ڈرا ، ٹیلر کو میچ ایوارڈ

پرتھ ٹسٹ ڈرا ، ٹیلر کو میچ ایوارڈ

پرتھ ، 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سبکدوش ہونے والے آسٹریلیائی فاسٹ بولر مچل جانسن نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ کی آخری دو وکٹیں حاصل کئے جبکہ بیٹنگ میں 29 رنز بنائے جبکہ یہ مقابلہ آج یہاں واکا گراؤنڈ پر آخری روز ڈرا ہوگیا۔ ہوم ٹیم نے لنچ کے بعد 385/7 پر ڈیکلیریشن کیا اور کیویز کو سیریز مساوی کرنے کیلئے 48 اوورز میں 321 کا غیرممکنہ ٹارگٹ دیا، جو فی اوور لگ بھگ 7 رنز ہوتا ہے۔ بوندا باندی نے تقریباً نصف گھنٹہ کا کھیل متاثر کیا اور پھر کیویز کو میچ کے احیاء پر بے جان وکٹ کے باوجود ٹارگٹ کے تعاقب میں دلچسپی نہ رہی۔ چنانچہ 20 اوورز باقی رہتے ہوئے ہی اسٹمپس نکال لئے گئے جبکہ نیوزی لینڈ کا اسکور 104/2 تھا جس میں راس ٹیلر 36 اور کین ولیمسن 32 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پہلی اننگز میں 290 رنز بنانے والے ٹیلر کو ’مین آف دی میچ‘ ایوارڈ دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT