Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / پرجا سوراج پارٹی کا قیام

پرجا سوراج پارٹی کا قیام

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد امید تھی کہ اس ریاست میں رہنے والے تمام طبقات ، اقلیتوں کے ساتھ مساویانہ حقوق فراہم کیے جائیں گے لیکن مسائل جوں کے توں برقرار ہیں ۔ اس صورت حال کو محسوس کرتے ہوئے ملک گیر سطح پر ایک سیاسی بدلاؤ کی پارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا اور جس کی پہلی کڑی کے طور پر تلنگانہ کے تمام اضلاع ’ پرجا سوراج پارٹی ‘ کی شاخیں قائم کرتے ہوئے مثالی ریاست بنانے کا عزم اور اقدامات کریں گے ۔ پارٹی کے صدر جناب کستوری گوپالا کرشنا سوامی نے پارٹی تشکیل اور دستور کی رسم اجراء کے بعد پرجا سوراج پارٹی کے احیاء کا اعلان کیا ۔ جس کے لیے ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع اور دونوں شہروں اور مضافاتی علاقوں میں بھی کارکن مرد و خواتین اور نوجوان موجود تھے ۔ پارٹی کا یہ اعلان آج شہر کے مرکزی مقام مہنسالی اسٹیٹ روبرو چرماس عابڈز صدر دفتر میں کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT