Thursday , June 29 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پرجا گرجنا پروگرام کو کامیابی ہمکنار کرنے کی اپیل

پرجا گرجنا پروگرام کو کامیابی ہمکنار کرنے کی اپیل

ظہیرآباد میں رکن اسمبلی ڈاکٹر جے گیتا ریڈی کی پریس کانفرنس
ظہیرآباد /26 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدرنشین پبلک اکاونٹس کمیٹی و رکن اسمبلی ظہیرآباد ڈاکٹر جے گیتا ریڈی نے یہاں مقامی رہائش گاہ میں طلب کردہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یکم جون کو مستقر سنگاریڈی میں منعقد شدنی پرجا گرجنا پروگرام میں زیادہ تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اسے کامیابی سے ہمکنار کرنے کی عوام سے پرزور اپیل کی ہے ۔ جس میں کل ہند کانگریس کمیٹی کے نائب صدر راہل گاندھی کے بشمول سرکردہ قائدین شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر مرکزی و ریاستی حکومتوں کی عوام دشمن پالیسیوں سے عوام کو واقف کرایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت سے صدیوں پرانی ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ رواداری کو ملک سے رخصت کرنے اور بھائی چارہ کی فضاء کو مسموم کرنے پر سارا زور لگایا جارہا ہے ۔ عوام کو سنہرے خواب دکھائے جارہے ہیں ۔ ہر شہری کے بینک ا کاونٹ میں 15 لاکھ روپئے جمع کرنے اور ایک کرؤڑ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے سلسلے میں تاحال کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے ۔ سب کا ساتھ سب کا وکاس کے خوش کن نعرہ کی آڑ میں صرف صنعتی گھرانوں کا وکاس کیا جارہا ہے ۔ اس کے برخلاف ٹی آر ایس کی زیر قیادت ریاستی حکومت بھی عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔ 170000 مخلوعہ جائیدادوں کو پر کرنے کیلئے اعلان کئے جارہے ہیں لیکن اس ضمن میں عملی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں ۔ فیس ریمبرسمنٹ اسکیم پر عمل آوری نہیں ہو رہی ہے ۔ دلتوں کو تین ایکڑ اراضی دینے کا وعدہ تاحال پورا نہیں کیا جاسکا ۔ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کے سلسلے میں ریاست کے دونوں ایوانوں میں منطورہ قرارداد کے کوئی نتائج تاحال برآمد نہیں ہوئے ۔ کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ انہوں نے کانگریس کی نتائج تاحال برآمد نہیں ہوئے ۔ کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ انہوں نے کانگریس کی فلاحیا اسکیمات کو نئے ناموں سے شروع کرنے کا ریاستی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومتوں نے عوام کیلئے بہت کچھ کیا ہے لیکن اس کی تشہیر نہیں کی ہے ۔ اس کے برعکس ریاستی حکومت نے عوام کیلئے نہ کے برابر کام کیا ہے لیکن اس کی تشہیر بہت کی ہے ۔ انہوں نے دو ٹوک کہا کہ ریاستی عوام کے سی آر کی زیر قیادت حکومت سے عاجز آچکے ہیں اور وہ ریاست میں حکومت کی تبدیلی کے منتظر ہیں ۔ انہوں نے یکم جون کے پرجا گرجنا پروگرام کو کامیاب بنانے کی پھر ایک مرتبہ عوام سے پرزور اپیل کی ہے ۔ اس موقع پر کانگریس کے دیگر سرکردہ قائدین منکال سبھاش ، کنڈیم نرسملو ، سرینواس ریڈی ، رام لنگا ریڈی ، محمد جعفر ، محمد مقصود احمد ، محمد ماجد اور دوسرے موجود تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT