Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / ’’پردھان منتری آواس یوجنا‘‘میں آن لائن رجسٹریشن

’’پردھان منتری آواس یوجنا‘‘میں آن لائن رجسٹریشن

نئی دہلی،2نومبر(سیاست ڈاٹ کام) ’’پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) ‘‘کی سہولت سے مکان حاصل کرنے کے لئے شہری غریب اب آن لائن رجسٹریشن کرسکیں گے ۔ رہائش اور شہری غربت کے خاتمے کی مرکزی وزارت اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے آج اس ارادے کے تحت ایک مفاہمت خط پر دستخط کئے ۔ اس موقع پر رہائش اور شہری غربت کے خاتمے کے مرکزی وزیر ایم وینکئیا نائیڈو اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد موجود تھے ۔مسٹر نائیڈو نے اس موقع پر کہا کہ یہ ضروری پہل ہے اور سستے مکانوں کے لئے شہروں کے غریب لوگ آن لائن درخواست دے سکیں گے ۔اس کے لئے ان کو محض 25 روپے فی درخواست ادا کرنا ہوگا۔ آن لائن عمل کل سے شروع ہوجائے گا۔”پردھان منتری آواس یوجنا”کے تحت سستے مکان کی درخواست کے لئے عام سروس سینٹر کے ذریعے رجسٹریشن کیا جا سکتا ہے ۔درخواست کی رسید دینے کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT