Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / پردھان منتری جن دھن یوجنا کے تحت 36 ہزار کروڑ کے ڈپازٹس

پردھان منتری جن دھن یوجنا کے تحت 36 ہزار کروڑ کے ڈپازٹس

نئی دہلی 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت کے مالیاتی شمولیت پروگرام پردھان منتری جن دھن یوجنا کے تحت کھولے گئے کھاتوں میں 36 ہزار کروڑ روپئے ڈپازٹ کروائے گئے ہیں۔ مرکزی وزیر جتندر سنگھ نے یہ انکشاف کیا اور بتایا کہ حکومت نے گزشتہ 2 سال کے دوران شہریوں کی خدمات پر توجہ مرکوز کی ہے تاکہ وزیراعظم نریندر مودی کے نصب العین کم از کم حکومت ۔ زیادہ سے زیادہ حکمرانی کو حاصل کیا جاسکے اور وزیراعظم کی اختراعی اسکیم کے تحت 28 کروڑ بینک کھاتوں میں 36 ہزار کروڑ روپئے جمع کروائے گئے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عوام معاشی طور پر خود کفیل ہونا چاہئے۔
خشک سالی سے متاثرہ علاقہ میں مرکزی وزیر کے دورہ پر تنازعہ
عارضی ہیلی پیاڈ کی تعمیر کیلئے لاکھوں لیٹر پانی ضائع کرنے کا الزام
تھانے 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ریاستی وزیر مالگذاری ایکناتھ کھاڈسے کے بعد اب مرکزی وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ کا ہیلی کاپٹر خشک سالی سے متاثرہ مہاراشٹرا میں پھنس گیا جبکہ ایک بی جے پی ورکر نے یہ الزام عائد کیاکہ عارضی ہیلی پیاڈ کی تیاری کیلئے 10 ہزار لیٹر پانی ضائع کیا گیا۔ یہ معاملہ اُس وقت منظر عام پر آیا جب ایک بی جے پی کارکن اور صدر الرٹ سٹیزنس فورم آف انڈیا دیانند نینے چیف منسٹر دیویندر فڈنویس کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے اہم شخصیتوں کے ہیلی کاپٹرس کی آمد و رفت میں انمول پانی کو ضائع کرنے سے روکنے کا مطالبہ کیا اور بتایا کہ ریاست کے عوام شدید پانی کی قلت سے قطرہ قطرہ کیلئے ترس رہے ہیں تو دوسری طرف لاکھوں لیٹر پانی بہادیا جارہا ہے۔ انھوں نے چیف منسٹر کو بتایا کہ مرکزی وزیر کا ہیلی کاپٹر اُتارنے کیلئے ایک میدان پر عارضی ہیلی پیاڈ تیار کیا جس کے لئے ٹینکر سے پانی لاکر استعمال کیا گیا جبکہ وہ بھیونڈی میں گرام کسان ابھیان میں شرکت کیلئے آئے ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT