Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / پردھان منتری سڑک یوجنا اخراجات پر نظرثانی کا مطالبہ

پردھان منتری سڑک یوجنا اخراجات پر نظرثانی کا مطالبہ

لکھنؤ ۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اُترپردیش اکھلیش یادو نے وزیراعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ مالیاتی سال 2015-16ء کے لئے پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا کے تحت طئے شدہ مصارف 2,600 کروڑ پر نظرثانی کریں۔ وزیراعظم کو روانہ کردہ مکتوب میں اکھلیش یادو نے کہا کہ مالیاتی سال 2015-16ء کے لئے سڑک یوجنا کے تحت مقررہ اخراجات ناکافی ہورہے ہیں۔ اس پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ مرکز نے 670 کروڑ سے 737 کروڑ روپئے کرتے ہوئے جزوی نظرثانی کی تھی۔ ریاستی حکومت نے اس سلسلے میں درخواست کی ہے لیکن ہنوز کوئی عمل نہیں کیا گیا۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ چیف منسٹر نے اپنے مکتوب میں مزید لکھا ہے کہ اس اسکیم کے تحت مالیاتی سال میں 2,600 کروڑ روپئے جاری کئے گئے تھے جس کی وجہ سے محدود فنڈس ہونے کے باعث کاموں کی تکمیل بروقت نہیں ہوسکی۔ گزشتہ مالیاتی  سال مرکز سے 638 کروڑ روپئے وصول ہوئے تھے۔ ریاستی حکومت نے اپنے وسائل سے 200 کروڑ روپئے فراہم کئے، اس سے 943 کروڑ روپئے کا کام مکمل ہوا۔ ان کاموں کی تکمیل کے لئے مرکز سے مزید فنڈس کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT