Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا اجلاس میں ہریش راؤ کی شرکت

پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا اجلاس میں ہریش راؤ کی شرکت

حیدرآباد 12 اپریل (این ایس ایس) تلنگانہ کے وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے پردھان منتری کریشی سینچائی یوجنا کے دہلی میں آج منعقدہ تیسرے اجلاس میں شرکت کی اور تلنگانہ میں چلائی جانے والی آبپاشی کے فلیگ شپ پروگراموں مشن کاکتیہ اور مشن بھاگیراتا کا حوالہ دیتے ہوئے مرکز سے خاطر خواہ فنڈس فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر آبپاشی نے اس موقع پر خطاب کے دوران کہاکہ حکومت تلنگانہ نے 2017 ء تک آبپاشی کے 10 پراجکٹوں کی تکمیل کا ممنصوبہ بنایا ہے۔ انھوں نے اس مقصد کے لئے مرکز سے فنڈس، گرانٹس اور قرض کی فراخدلانہ فراہمی پر زور دیا۔ ہریش راؤ نے کہاکہ تلنگانہ کے ان آبپاشی پراجکٹوں کی نہ صرف دیگر کئی ریاستوں اور نیتی آیوگ بلکہ خود وزیراعظم نریندر مودی بھی ستائش کرچکے ہیں۔ ان دونوں اسکیموں کا مقصد عوام کو گھر گھر پینے کا صاف پانی اور کھیتوں کو آبپاشی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

TOPPOPULARRECENT