Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / پردھان منتری گرامین ڈیجیٹل ساکشرتا ابھیان کو منظوری

پردھان منتری گرامین ڈیجیٹل ساکشرتا ابھیان کو منظوری

نئی دہلی،9فروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے ڈیجیٹل معیشت اور ڈیجیٹل ادائیگی کو فروغ دینے کیلئے ملک کے چھ کروڑ دیہی خاندانوں کو ڈیجیل اعتبار سے خواندہ بنانے کے مقصد سے 2351کروڑ روپے کی لاگت والے پردھان منتری گرامین ڈیجیٹل ساکشرتا ابھیان کو آج منظوری دیدی۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسہ میں تجویز کو منظوری دی گئی۔ اس مشن کے تحت مارچ 2019 تک تمام چھ کروڑ خاندانوں کو ڈیجیٹل طور پر خواندہ بنایاجائے گا۔ اس کا اعلان رواں مالی سال کے بجٹ میں کیا گیاتھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT