Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / پرساد کھانے کے بعد 124 افراد علیل

پرساد کھانے کے بعد 124 افراد علیل

جورہاٹ ۔ 21 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : آسام میں ضلع جورہاٹ کے مجولی آئی لینڈ میں آج پرساد کھانے کے بعد 124 افراد علیل ہوگئے ۔ مجولی سب ڈیویژنل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مانک ملی نے بتایا کہ تمام متاثرین آج صبح سے ہی شدید پیٹ میں تکلیف اور دست و قئے کی شکایت کررہے ہیں تقریبا 126 متاثرین بشمول 57 خواتین ، 22 بچوں کو مجولی گورنمنٹ ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے ۔ کوکھرو کوٹا گاؤں میں ایک شخص کے مکان پر مذہبی تقریب کے موقع پر شرکاء میں پرساد تقسیم کیا گیا تھا جس کے کھاتے ہی پیٹ میں درد اور دست و قئے کی شکایت کرنے لگے ۔ ضلع انتظامیہ نے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم متاثرین کے علاج کے لیے ہاسپٹل پہنچ گئی ہے اور اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے ۔۔
اننت ناگ ٹاون میں پولیس کی تحدیدات
سرینگر ۔ 21 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ٹاون میں آج تحدیدات عائد کردئیے گئے جہاں پر ادہم پور پٹرول بم حملہ کا شکار زاہد رسول بھٹ کی موت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ امن و قانون کی برقراری کے لیے تحدیدات نافذ کردئیے گئے ہیں جب کہ اننت ناگ ٹاون میں کل زاہد کی موت کے خلاف اچانک بند منایا گیا تھا ۔ متوفی زاہد کے آبائی گاؤں بیتنگو میں بھی کل احتجاجی نوجوانوں اور سیکوریٹی فورسیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں ۔ ایک ٹرک میں سوار زاہد پر 9 اکٹوبر کو جموں سے کشمیر روانگی کے دوران اشرار نے پٹرولم بم سے حملہ کردیا تھا ۔ جس میں ٹرک ڈرائیور شوکت احمد بھی شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ بعد ازاں زاہد کی موت واقع ہوگئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT