Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پرسنل سکریٹری محکمہ فینانس کا تبادلہ ، حکومت تلنگانہ کا اقدام

پرسنل سکریٹری محکمہ فینانس کا تبادلہ ، حکومت تلنگانہ کا اقدام

پدماوتی کے طرز عمل کے خلاف ملازمین کا احتجاج ، منصوبہ بند سازش : پدماوتی
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ حکومت نے سکریٹریٹ اور محکمہ فینانس کے ملازمین کی جانب سے مسٹر نوین متل سکریٹری محکمہ فینانس کی پرسنل سکریٹری عہدے پر خدمات انجام دینے والی شریمتی پدماوتی کے طرز عمل کے خلاف دو دن سے کیے گئے سخت احتجاج پر پدماوتی کا بالاخر تبادلہ کردیا اور انہیں مسٹر ٹی آر ریڈی مشیر ریاستی حکومت برائے فینانس کی پیشی میں تعینات کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شریمتی پدماوتی کا تعلق آندھرا علاقہ سے پایا جاتا ہے ۔ لیکن تقسیم ریاست کے بعد ملازمین کی تقسیم کے دوران کسی نہ کسی طرح اعلیٰ عہدیداروں کے ذریعہ آندھرا پردیش جانے کے بجائے ریاست تلنگانہ میں اپنی تعیناتی کو یقینی بنایا اور محکمہ فینانس میں خدمات انجام دیتے ہوئے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ملازمین و عہدیداروں کے ساتھ آمرانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھی ہوئی تھیں ۔ جس کے خلاف محکمہ فینانس اور سکریٹریٹ ملازمین نے گذشتہ دن اور آج زبردست احتجاج منظم کرنے فوری ان کے خلاف ( پدماوتی کے خلاف ) کارروائی کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ۔ یہاں تک کہ آج پدماوتی کے آنے سے قبل ہی احتجاجی ملازمین نے کرسی اور ان کے نام کی تختی بھی نکال کر پھینک دیا اور الزام عائد کیا کہ پدماوتی نے محض ترقی پانے کے لیے آندھرا کو جانے سے گریز کرتے ہوئے تلنگانہ میں تعیناتی کو اپنی اولین ترجیح دیں ۔ اسی دوران محکمہ فینانس سکریٹریٹ کے ملازمین کی نمائندہ اسوسی ایشن منگما اور سکریٹریٹ ملازمین اسوسی ایشن جنرل سکریٹری مسٹر محمد یوسف نے الزام عائد کیا کہ پدماوتی تلنگانہ عہدیداروں کو ترقی کے مواقع حاصل نہ ہونے کے لیے رکاوٹیں پیدا کررہی تھیں ۔ ان قائدین نے کہا کہ پدماوتی کو پہلے آندھرا ریاست تعینات کیا گیا تھا لیکن کسی نہ کسی طرح تلنگانہ میں دوبارہ تعیناتی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں اور اپنی ترقی کے خاطر تلنگانہ کے عہدیداروں کو ترقی حاصل نہ ہونے جیسے رکاوٹیں پیدا کررہی تھیں اور اسسٹنٹ سکریٹری عہدہ حاصل کرنے کے لیے اعلیٰ عہدیداروں پر اپنے دباؤ و اثر و رسوخ کا استعمال کرنا شروع کیا اور دیگر عہدیداران تلنگانہ کی یادداشتوں کو غائب کروانا شروع کردیا ۔ لہذا محکمہ فینانس کے تمام ملازمین اور سکریٹریٹ تلنگانہ کے ملازمین نے پدماوتی کا فوری طور پر محکمہ فینانس سے تبادلہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا اور بالاخر پدماوتی کے تبادلہ کی اطلاع پاکر ملازمین نے اپنے احتجاج کو ختم کیا ۔ اسی دوران شریمتی پدماوتی نے کہا کہ ان کے خلاف منصوبہ بند انداز میں بعض ملازمین نے انتقامی رویہ اختیار کر کے غلط و بے بنیاد الزامات عائد کررہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT