Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / پرعزم مصباح بیٹسمینوں سے بہتر مظاہرے کے خواہاں

پرعزم مصباح بیٹسمینوں سے بہتر مظاہرے کے خواہاں

لارڈز۔9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی ٹسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہماری بولنگ میں اتنی طاقت  ہے کہ انگلینڈ کو مشکل میں ڈال سکے تاہم انگلینڈ سے ٹسٹ سیریز جیتنے کیلئے  ٹیم کے بیٹسمینوں کو رنز اسکورکرنا ہوگا۔ ٹسٹ ٹیم گزشتہ چھ سال سے عمدہ کارکردگی دکھا رہی ہے۔ مصباح نے کہا کہ میچ فکسنگ کی وجہ سے شروع میں محمد عامر کی واپسی کا مخالف تھے لیکن اب مکمل حمایت کرتے ہیں۔ طویل عرصے کے بعد ایک بڑا چیلنج سامنے دیکھتے ہوئے کپتان مصباح الحق اپنے بیٹسمینوں سے بہتر کارکردگی کے خواہاں ہیںتاہم ان کا ماننا ہیکہ محمد عامر کی واپسی کے بعد مستحکم پاکستانی بولنگ کو اتنے رنز درکار ہیں کہ انگلینڈ کو آسانی سے دباؤ کا شکار کیا جا سکے ،اسکور بورڈ پر بڑامجموعہ سجا دیا گیا تو مہمان  ٹیم میں ایسے بولرز موجود ہیں جو کامیابی کو  یقینی بنا سکتے ہیں اور بطور کپتان میرے لئے ہی نہیں بلکہ پوری ٹیم کیلئے ایک سنہری موقع ہے کہ وہ ماضی کے داغ اپنی کامیابی سے دھو ڈالے ۔ ثابت کرنا ہوگا کہ مہمان ٹیم یہاں کے حالات اور وکٹوں پر بھی بہترین کھیل پیش کر سکتی ہے۔ لارڈز میں انگلینڈ کیخلاف چار ٹسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کی لانچنگ کے موقع پر مصباح الحق نے کہا  کہ پاکستانی بیٹسمین انگلش وکٹوں اور حالات میں کھیلنے کے بڑے چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں کیونکہ محمد عامر کی واپسی کے بعد مستحکم نظر آنے والے پاکستانی بولنگ  کو کم از کم اتنے رنز درکار ہیں کہ انگلینڈ کو آسانی سے دباؤ کا شکار کیا جا سکے۔ انگلینڈ کیخلاف یو اے ای میں گزشتہ سیریز میں 2-0  سے کامیابی حاصل کرنے والے ٹیم کے کپتان کے بموجب 2010  میں سامنے آنے والے تنازعات کے بعد کھلاڑیوں نے متحد  ہو کر جس طرح حالات کا مقابلہ کیا وہ ایک مثال ہے تاہم انگلینڈ میں اس مرتبہ کامیابی اس بات کو ثابت کر دے گی کہ پاکستانی کھلاڑی انگلش حالات میں بھی ساتھ کھیل کرکامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT