Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / پرمود کمار جے این یو کے نئے رجسٹرار مقرر

پرمود کمار جے این یو کے نئے رجسٹرار مقرر

نئی دہلی 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جواہرلال نہرو یونیورسٹی میں نئے رجسٹرار کا تقرر عمل میں آیا ہے۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی میں افضل گرو کو پھانسی دیئے جانے کے خلاف ایک تقریب کی وجہ سے تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ دہلی یونیورسٹی کے اروبندو کالج کے اسوسی ایٹ پروفیسر پرمود کمار کو ایک سہ رکنی پیانل نے رجسٹرار کے عہدہ پر تقرر کے لئے منتخب کیا تھا۔ موجودہ رجسٹرار بھوپندر زتشی کی میعاد 31 مارچ کو ختم ہورہی ہے۔ پرمود کمار خود جے این یو کے تعلیم یافتہ ہیں اور 21 مارچ کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ اس عہدہ کے لئے اُن کے انتخاب کی اطلاع اُنھیں مل چکی ہے اور پیر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ بھوپندر زتشی تاہم بحیثیت پروفیسر برقرار رہیں گے۔ جاریہ تنازعہ کے پیش نظر یہ مسلسل مطالبہ ہورہا تھا کہ زتشی کو اس عہدہ سے علیحدہ کردیا جائے جنھوں نے پولیس کو کیمپس کے احاطہ میں داخلہ کی اجازت دی تھی۔ زتشی کے خلاف ناراضگی کے اظہار میں یونیورسٹی کے اساتذہ کی اسوسی ایشن نے اُن سے ملنے والے کسی بھی حکم کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یونیورسٹی میں چنتا منی موہاپترا کو گزشتہ ماہ نیا ریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT