Friday , July 21 2017
Home / ہندوستان / پرنب، انصاری اور سونیا گاندھی کی راجیو گاندھی کو خراج عقیدت

پرنب، انصاری اور سونیا گاندھی کی راجیو گاندھی کو خراج عقیدت

نئی دہلی، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر پرنب مکھرجی، نائب صدر حامد انصاری اور صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج یہاں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی سمادھی ‘ویر بھومی’ جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔پرنب مکھرجی ، مسٹر انصاری اور سونیا گاندھی کے علاوہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی سمیت کانگریس کے کئی دیگر اہم قائدین نے سابق وزیر اعظم کی 26ویں برسی پر ان کی سمادھی پر گل پیش کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔اس دوران سونیاگاندھی نے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے کی خواتین کانگریس کی دستخطی مہم کی حمایت کرتے ہوئے اس پر دستخط کرکے اس کی شروعات کی۔ خواتین کانگریس نے عورتوں کو ریزرویشن دینے کیلئے آج ویر بھومی سے قومی مہم کی شروعات کی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT