Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / پرنب اور کشیپ پری کوارٹر فائنل میںداخل

پرنب اور کشیپ پری کوارٹر فائنل میںداخل

آکلینڈ۔2 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی بیڈ مینٹن کھلاڑی کے ایس ایس پرنے ، دولت مشترکہ کھیلوں کے چیمپئن پروپلي کشیپ اور ساتویں سیڈ سوربھ ورما نے سنگلز مقابلے میں کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ گراں پری گولڈ بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے پری کوارٹر فائنلز میں رسائی حاصل کر لی ہے۔یو ایس اوپن کے بعد اپنے مسلسل دوسرے خطاب کے تعاقب پرنے نے مردوں کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں انڈونیشیا کے فرمان عبدالخالق کو 23-21 21-18 سے شکست دی۔تیسرے راؤنڈ میں ان کے سامنے 10 ویں سیڈ ہانگ کانگ کے وی نان کا چیلنج ہوگا۔ ٹورنمنٹ میں15 ویں سیڈ اورپرنے سے شکست کے بعد یو ایس اوپن میں رنر اپ رہے کشیپ نے مقامی کھلاڑی اسکرگواو کو یک طرفہ انداز میں 21-9، 21-8 سے 25 منٹ میں شکست دی۔ لیکن اگلے دور میں انہیں ہم وطن کھلاڑی ساتویں سیڈ سوربھ ورما کے چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا۔سوربھ نے ایک دیگر مقابلے میں انڈونیشیائی کھلاڑی ھینرکھو کھو وبووو کو 21-16، 21-16 سے شکست دی‘ وہیں16 ویں سیڈ سائرل ورما نے بھی دوسرے راؤنڈ کا میچ جیت لیا۔ سائرل نے انڈونیشیا کے ساپتراوکی انگا کو 21-14، 21-16 سے شکست دی۔پری کوارٹر فائنل میں اب وہ چینی تائی پی کے چیا ہنگ لو سے مقابلہ کریں گے ۔سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں ہندوستانی کھلاڑیوں پرتل جوشی، نیرج وششٹھ اور ساحل سپاني اپنے میچ ہار کر باہر ہو گئے ۔پرتل کو جے وئی وانگ نے 21-13 24-22 سے ، نیرج کو نیوزی لینڈ کے انتھونی جوئے نے 21-16 21-13 سے اور ساحل کو 11 ویں سینئر تائی پے کے لن یو سین نے 21-9 21-8 سے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT