Tuesday , October 17 2017
Home / Top Stories / ’پرنب دا نے کئی موقعوں پر میری انگلی پکڑ کر رہنمائی کی‘

’پرنب دا نے کئی موقعوں پر میری انگلی پکڑ کر رہنمائی کی‘

صدر جمہوریہ ہند میرے سرپرست جیسے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا خطاب
نئی دہلی 25 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی ستائش کی ہے جنہوں نے عہدہ پر اپنے چار سال مکمل کرلئے ہیں۔ مودی نے صدر جمہوریہ کو اپنا سرپرست جیسا قرار دیا ہے جنہوں نے ان کی انگلی پکڑ کر مختلف مسائل پر ان کی رہنمائی کی ہے جب وہ دو سال قبل ملک کے وزیر اعظم بنے تھے ۔ مودی نے راشٹرپتی بھون میوزیم کے دوسرے مرحلہ کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہلی کی دنیا کیلئے نئے تھے ۔ یہاں کا ماحول ان کیلئے نیا تھا ۔ کئی امور پر صدر جمہوریہ نے ایک نگران اور ایک سرپرست کی طرح ان کی انگلی پکڑ کر رہنمائی کی ہے ۔ یہ اعزاز شائد بہت کم لوگوں کو حاصل ہوا ہے ۔ راشٹرپتی بھون میں تاریخ کا تحفظ کرنے کیلئے کئے گئے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ پرنب مکرجی نے اپنی طویل عوامی زندگی میں قوم کو بہت کچھ دیا ہے اور اب وہ یہ تاریخی عمارت بھی اپنے چار سالہ دور میں فراہم کر رہے ہیں۔ مودی نے کہا کہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے راشٹرپتی بھون کو عوام آدمی اور اقتدار کی اعلی ترین کرسی کے مابین ایک رابطہ بنادیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ ان ( مودی ) کا سیاسی پس منطر مختلف ہے اور صدر جمہوریہ کا سیاسی پس منظر مختلف ہے لیکن ان کے ساتھ ہر لمحہ یہ محسوس کرسکتے ہیں کہ کس طرح مختلف سیاسی پس منظر رکھنے والے افراد جمہوریت میں کندھے سے کندھا ملا کر کام کرسکتے ہیں۔ مودی نے کہا کہ یہ کوششیں بھی کی جا رہی ہیں کہ ان کی حکومت کی تقریبا تمام اسکیمات کو صدر جمہوریہ کے محل سے منظوری مل جائے ۔ انہوں نے صدارتی محل کو 10,000 افراد کی آبادی والا گاوں قرار دیا انہوں نے کہا کہ اگر کسی مختلف سیاسی پس منظر والے شخص کی حکومت ہو اور اس حکومت کی اسکیمات کو راشٹرپتی بھون کی اسکیمات جیسا پیش کیا جائے تو یہ عظمت صرف پرنب دا ( پرنب مکرجی ) ہی دکھاسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT