Wednesday , May 24 2017
Home / Top Stories / پرنب مکرجی دوسری صدارتی میعاد نہیں چاہتے

پرنب مکرجی دوسری صدارتی میعاد نہیں چاہتے

نئی دہلی ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج ایسا محسوس ہوتا ہیکہ یہ اشارہ دے دیا ہیکہ وہ آئندہ سال راشٹرپتی بھون کے مکیں نہیں رہیں گے جب ان کی پانچ سالہ میعاد مکمل ہوجائے گی۔ صدر مکرجی نے کہا کہ ’’جب ملاقاتیوں کی آئندہ کانفرنس منعقد ہوگی، غالباً کوئی دوسرا ہی اس کی صدارت کرے گا لیکن مجھے یقین ہیکہ مہارت کیلئے ہم نے جس جہد مسلسل کا آغاز کیا ہے وہ پوری محنت کے ساتھ جاری رہے گی‘‘۔ صدرجمہوریہ جو بااعتبار عہدہ تمام یونیورسٹیوں کے ’وزیٹرس‘ ہیں۔ وزیٹرس کی تیسری سالانہ کانفرنس کے اختتام اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں مرکزی یونیورسٹیوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ پرنب مکرجی جو کانگریس کے سینئر لیڈر رہے ہیں، 2012ء میں صدرجمہوریہ منتخب ہوئے تھے اور آئندہ سال جولائی میں اس جلیل القدر عہدہ سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT